Sonia married Rajiv Gandhi because he was a "handsome young man", says Ex-Pak FM
سونیا گاندھی نے راجیو گاندھی سے اس لئے شادی کی تھی وہ ایک دلکش خوبصورت نوجوان تھے ۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے صدر کانگریس کے ایک چٹکلہ کے حوالے سے اپنے بیان کو صحیح ثابت کرنے کی کوششیں کی۔ خورشید قصوری نے2005میں سونیا گاندھی کے ساتھ اپنی ملاقات کا تذکرہ اپنی نئی تصنیفNEITHER A HAWK NOR A DOVEمیں کیا ہے۔2005میں صدر پرویز مشرف کی ملاقات کے دوران انہوں نے سونیا گاندھی کو بھی فراموش نہیں کیا ۔ تصنیف میں سونیا گاندھی اور پرویز مشرف کی ملاقات کے دوران انہوں نے سونیا کی جانب سے اپنے استقبال کا خصوصی تذکرہ کیا ہے۔ خورشید قصوری نے تحریر کیا کہ ملاقات کے وقت سونیا گاندھی کا رویہ کسی حد تک محتاط تھا اور کم گوئی کا مظاہرہ کررہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سونیا نے صدر پرویز مشرف سے ملاقات سے قبل ان کا خیر مقدم ویٹنگ روم میں کیا۔ وہ نٹور سنگھ کے ہمراہ تھیں ۔ انہوں نے تحریر کیا کہ میں نے سوچا کہ میں کیمبرج کے زمانہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے ان کے احتیاط سے ملنے اور بات کرنے کے طریقہ میں تبدیلی لاسکوں گا۔ مجھے یاد ہے کہ ایک بار سہیل افتخار( میاں افتخار الدین کے فرزند جو کانگریس کے ممتاز قائد تھے اور مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو کے بھی دوست تھے) سیر کررہے تھے۔ اتفاق اے ن کی نظر ایک خوبرو نوجوان پر پڑی جو سامنے سے چلے آرہے تھے ۔ میں نے سہیل سے اس شخص کے بارے میں تفصیلات جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے بتایا کہ ان کا نام راجیو ہے اور پنڈت جواہر لال نہرو کی نواسے ہیں۔ میں نے جونہی گاندھی کا حوالہ دلکش خوبرو نوجوان کی حیثیت سے کیا تو وہ ایک دم سے کھلکھلا اٹھیں اور خوش مذاقی کے انداز میں کہا کہ راجیو گاندھی سے شادی کی یہی تو ایک خاص وجہ ہے ۔2005میں ایک اور دلچسپ واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نئی دہلی میں ایک روزہ میاچ کا تذکرہ بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم فیروز شاہ کوٹئلہ گراؤنڈ پہنچے تو سونیا گاندھی اور وزیر خارجہ نٹور سنگھ وہاں پہلے ہی سے موجود تھے ۔ اسٹیڈیم کا ماھول انتہائی پرجوش تھا جہاں پاکستانی بھی اچھی خاصی تعداد میں موجود تھے ۔ وہ نہ صرف شاہد آفیری کے کھیل کا لطف اٹھارہے تھے ان کی حوصلہ افزائی بھی کررہے تھے۔ مجھے معلوم نہیں کیوں ایسا احساس ہوا کہ شاہد آفریدی دانستہ طور پر ہماری جانب ہی شاٹ لگا رہے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آپ وطن واپسی کے وقت شاہد آفریدی کو بھی ساتھ لیتے جائیں۔ انہوں نے یہ تذکرہ بھی کیا کہ جنرل اسٹانڈس میں پاکستانیوں کا ہجوم پرجوش نعرے لگا رہا تھا تاہم ہندوستانی اپنے علاقے میں رد عمل کا محتاط اظہار کررہے تھے ۔ جب میاچ انتہائی دلچسپ موڑ پر پہنچا تو صدر پرویز مشرف نے کچھ اور دیر تک کھیل سے لطف اندوز ہونے کا خیال ظاہر کیا ، حالانکہ وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ان کی ملاقات مقرر تھی ۔ اس وقت خود منموہن سنگھ ان کے بازو میں بیٹھے تھے ۔ صدر نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یہ اشارہ بھی دیا کہ حیدرآباد ہاؤز میں ملاقات کے بعد وہ لوگ پھر اسٹیڈیم میں واپس آئیں گے ۔ ہمیں تاہم ایک چٹ کے ذریعہ ہمیں اطلاع دی گئی کہ کھیل متصورہ وقت سے قبل ہی ختم ہوگیا۔ قصوری نے بتایا کہ اتفاق سے پاکستان نے نہ صرف میاچ بلکہ سیریز بھی جیت لی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں