شامی خانہ جنگی - سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے ایران تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-09

شامی خانہ جنگی - سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے ایران تیار

تہران
اے پی
صدر ایران حسن روحانی نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ شام کی خانہ جنگی کے خاتمہ کے طور طریقوں پر امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کرنے تیار ہے ۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ شام میں بات چیت کرنے تیار ہے ۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ بات چیت کے ذریعہ امن و جمہوریت کا قیام ممکن ہے ۔ حسن روحانی نے اپنے آسٹریائی ہم منصب ہینز فشر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ وہ سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ شام کی صورتحال پر بات چیت سے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ روحانی نے یہ بھی کہا کہ ایران بین الاقوامی اسلامی اور انسانی اصولوں کا پابند عہد ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ شیعوں کی سب سے بڑی قوت کے حامل ایران، صدر شام بشار الاسد کا سب سے بڑا سر پرست ہے اور امریکہ کے علاوہ سنی حریف سعودی عرب پر اسد کے خلاف باغیوں اور عسکریت پسندوں کی جانبداری کا الزام عائد کرتا ہے۔ تہران نے دمشق کو فوجی مشیر بھی روانہ کئے ہیں جس کا مقصد داعش گروپ کے خلاف اسد کی افواج کے ساتھ تعاون ہے ۔ ایران تاہم اسد کے ساتھ فوجی تعاون سے انکار کرتا ہے۔ روحانی نے بین الاقوامی برادری سے شام میں خونریزی کا سلسلہ ختم کرانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شامی اپوزیشن کے مطالبات کو اسد کو اقتدار سے بے دخل کردیا جائے ہمیں سب سے پہلے خونریزی رکوانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ مغربی ممالک ترکی اور سعودی عرب ، بشار الاسد اقتدار سے دستبرداری کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ روحانی نے کہا کہ معاملہ مخصوص فرد یا حکومت کی طرفداری کا نہیں ہے، شام کے عوام کو بے دریغ ہلاک کیاجارہا ہے اور وہ نقل مقامی پر مجبور ہورہے ہیں ۔ کیا اپوزیشن گروپس کے لئے یہی مسئلہ ترجیحی ہے؟ شام کے دستور میں ترمیم سے قبل شام کے عوام کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے ۔ غیر ملکی ممالک اور طاقتوں کو شام کے مستقبل سے فیصلوں کا اختیار نہیں ہے ، انہیں تو شام میں سیکوریٹی کے قیام میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ جولائی میں تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ تاریخی نیو کلیر معاہدہ کے بعد ایران مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ رائٹر کے بموجب ایران کسی بھی ملک کے ساتھ شام میں قیام امن پر بات چیت کرنے تیار ہے۔ صدر حسن روحانی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ صحافیوں نے یہ سوال کی اتھا کہ اس موضوع پر کیا ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ تعاون کرے گا۔ صدر روحانی نے کہا ہم دنیا کی کسی بھی میز پر اندرون خطہ اور خطہ کے باہر بیٹھنے اور بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔ وہ تہران میں آسٹریائی صدر ہینس فیشر کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

Iran 'ready' to talk to US and Saudi Arabia about Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں