جی ایس ٹی بل - حکومت کا اس ہفتہ فیصلہ ممکن - وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-08

جی ایس ٹی بل - حکومت کا اس ہفتہ فیصلہ ممکن - وینکیا نائیڈو

حیدرآباد
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے اشاریہ دیا ہے کہ جی ایس ٹی بل کی منظوری کے لئے پارلیمنٹ کے سشن کی طلبی کے مسئلہ پر حکومت اس ہفتہ قطعی فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے مشاورتی تکمیل کے بعد اس خصوص میں قطعی فیصلہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی مختلف جماعتوں کے اہم قائدین سے مشاورت کی ہے ۔ ایک یا دو دن میں ہم دیگر سے بھی بات چیت مکمل کرلیں گے جس کے بعد پارلیمنٹ کے سشن کی طلبی پر قطعی فیصلہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے جی ایس ٹی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس بل کی منظوری کے لئے تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تعاون کرنے کی خواہش رکھتی ہے تاہم پارلیمنٹ کاسشن طلب کریں گے ۔ عالمی معاشی بحران کے پیش نظر جی ایس ٹی بل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہندوستان کو معیشت کو مستحکم کرنے اضافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان اقدامات میں جی ایس ٹی بل بھی ایک اقدام ہے جو گزشتہ8برسوں سے زیر التوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی بل سے متعلق تمام تشویش کو دور کردیاگیا ہے ۔ اپوزیشن اگر اس پر کوئی اعتراضات ہوں تو پارلیمنٹ میں ان اعتراضات کو اٹھا سکتی ہے لیکن ایوان کی کاروائی کو چلنے دیاجانا چاہئے ۔ قبل ازیں اس پر کئی خدشات تھے مختلف ریاستوں کے پانچ وزراء نے ذیلی کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کی ۔ ان وزراء نے کافی محنت کی اور تمام فریقین کی تشویش کی یکسوئی کی اور وزیر فینانس ارون جیٹلی نے بھی تمام ریاستوں سے مشاورت کی ۔ اسی لئے میں کانگریس اور دیگر جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ کی کاروائی کو مناسب انداز میں چلانے کے لئے تعاون کریں ۔

Opposition Should Allow Passage of GST Bill: Union Minister Venkaiah Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں