عمانی بحریہ کے سربراہ کے 4 روزہ دورہ ہند کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-08

عمانی بحریہ کے سربراہ کے 4 روزہ دورہ ہند کا آغاز

نئی دہلی
یو این آئی
عمان کی شاہی بحریہ کے کمانڈر نے آج ہندوستانی دفاع کے اعلیٰ عہدیداروں بشمول بحریہ کے سربراہ اڈمیرل آر کے دھون سے ملاقات کی تاکہ دونوں بحریہ کے درمیان وسیع تر تعاون کے نئے مواقع تلاش کئے جاسکیں۔ ریر اڈمیرل الرئیسی4روزہ دورہ پر آج صبح نئی دہلی پہنچے ۔ وہ ہیڈ کوارٹر س، ویسٹرن نیول کامانڈممبئی اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لونا والا بھی جائیں گے جہاں عمان کی شاہی بحریہ کے کئی ملازمین زیر تربیت ہیں۔ الرئیسی نے امر جون جیوتی، انڈیا گیٹ پر خراج ادا کرتے ہوئے اپنا دورہ شروع کیا۔ ساؤتھ بلاک کے سبزہ زار پر ہندوستانی بحریہ کے سربراہ نے ان کا خیر مقدم کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ ریر اڈمیرل الرئیسی نے وائس چیف آف ایر اسٹاف اور وائس چیف آف آرمی اسٹاف سے بھی ملاقات کی ۔ عمان جغرافیائی لحاظ سے عرب ممالک مین ہندوستان کا قریبی پڑوسی ہے ۔ یہ ملک دفاعی نقطہ نظر سے اہم خلیج فارس کے علاقہ میں واقع ہے ۔ یہاں تقریبا 5لاکھ ہندوستانی بر سر روزگار ہیں۔ عوام سے عوام کا رابطہ ہندوستان کے لئے عمان کی اہمیت کو مزید بڑھادیتا ہے ۔ ہندوستان اور عمان کے تاریخی و ثقافتی روابط ہیں ۔ ان دو ممالک کے درمیان بحری تجارت بھی رہی ہے ۔

Oman Navy Chief on a Four Day Visit to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں