پی ٹی آئی
یہ کہتے ہوئے ہندوستان ہر سال اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے تین لاکھ کروڑ روپے صرف کرتا ہے ، وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ ملک کو خود مکتفی ہونے اور کسی بھی کسی امر کے واقع ہونے کا امکان کے تحت ہتھیاروں کی فراہمی کے لئے ملکی سطح پر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ نیشنل اکیڈیمی آف انجینئرنگ اینڈ بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر کی جانب سے مشترکہ طور پر منتعقدہ انجینئرس کنکلیو میں افتتاحی تقریر کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہا کہ جب ہم سیکوریٹی کی بات کرتے ہیں چاہے وہ توانائی کے لئے ہو، غذا کے لئے ہو یا سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہو، میں سمجھتا ہوں کہ خود مکتفی ہونا بہت اہم ہے ۔ ملک کی حفاظت کے مقصد کے لئے ہمیں چند نہایت اہم آلات کی ضرورت ہے ۔ مجھے اس بات کی پریشانی لاحق ہے کہ ہر سال2.5لاکھ تا3لاکھ کروڑ روپے کی بڑی رقم خرچ کرنے کے بعد بھی ہم ہر سال، سال بہ سال کسی ایک واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کے خدشہ کے تحت خرچ کررہے ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ کسی واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کا امکان نہیں ہے ۔ صرف اس کے لئے ہم ہتھیاروں اور آلات کے حصول کے لئے ہم دوسرے ممالک پر بھروسہ کئے ہوئے ہیں ۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ بیرونی ممالک کی طاقت اور ہتھیاروں کے حصول کے بھروسہ ملک کی صیانت نہیں کی جاسکتی۔ اس لئے ہمیں ملکی اور دیسی کوششیں کرنا بہت ضروری ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال سوچھ بھارت اور گنگا کی صفائی مشن کو بہت پہلے شروع کیا گیا ہے ۔ جب ہم گنگا کی بات کرتے ہیں، اس میں بہت سے طبعی اجزاء ہیں کیونکہ اس کا دھانا ہمالیہ میں واقع ہہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پڑھا ہے گنگا میں خو رد بینی اجسام اس میں شامل ہوتے ہیں لیکن آج یہ بات صحیح ثابت نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک رفتار سے ترقی کررہا ہے ۔ جو مغربی ممالک میں دیکھا نہیں جاسکتا اور جب ہم توانائی خرچ کرتے ہیں اور اسی وقت ہم ہال مارک کی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سر سبز و صاف ستھرے رہنے کے لحاظ سے کیا ہم اسی طرح سے برقی کی پیداوار کرسکتے ہیں ۔ ہماری تہذیب کہتی ہے کہ زمین، آپ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے ۔
India should focus on indigenous development of arms: Parrikar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں