عیدالاضحی کے موقع پر اوباما اور ڈیوڈ کیمرون کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-26

عیدالاضحی کے موقع پر اوباما اور ڈیوڈ کیمرون کی مبارکباد

واشنگٹن
رائٹر
امریکی صدر بارک اوباما اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ کیمرون نے عید کے خصوصی پیغام میں خاص طور پر شامی اور عراقی تارکین وطن کے مصائب اور تکالیف کا ذکر کیا اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا جو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منانے سے محروم ہیں ۔ اوباما نے اس سال حج کرنے والوں کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ حج ایک مقدس عبادت ہے جس کی سعادت مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے20لاکھ سے زائد مسلمانوں نے حاصل کی جن میں امریکی حجاج کرام بھی شامل ہیں۔ اپ نے ایک بیان میں صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو پرجوش مبارکبا د پیش کی ۔ اوباما نے کہا کہ حج اور عید قربانی، غریبوں کی مدد اور مساوات کی علامت ہے ، سب کچھ پیچھے چھوڑ کر دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان مکہ اور مدینہ کا سفر کرتے ہیں اور ایک سادہ سفید کپڑا زیب تن کرتے ہیں اور سب کے سب خدا کے سامنے کاندھے سے کاندھا ملا کر برابری کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، یہ عیادت اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ کوئی شخص کسی سے برتر نہیں ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں