ہندوستان G4 ممالک کے اجلاس کی میزبانی کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-26

ہندوستان G4 ممالک کے اجلاس کی میزبانی کرے گا

نیویارک
پی ٹی آئی
ہندوستان گروپ4ممالک کے ایک ٹھوس اور با معنی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی جانب سے سلامتی کونسل میں اصلاحات پر طویل عرصہ سے زیر التواصورتحال پر تحریری مذاکرات کے فیصلہ کے بعد اصلاحاتی عمل کو قبل از وقت مکمل کرنے پر زور دینا ہے ۔4Gاجلاس26ستمبر کو منعقد ہوگا جو2004ء کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل، برازیل کے صدر ڈیلماروزیف اورجاپانی وزیر اعظم شنزوآبے شرکت کریں گے ۔ ہندوستان کے مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ اشوک مکھرجی نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی جانب سے14ستمبر کو اصلاحات کے معاملہ پر تحریری طور پر مذاکرات کئے جانے کا فیصلہ کرنے کے پیش نظر متذکرہ اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس کے ذریعہ4Gممالک اپنی جانب سے یہ پیغام دے پائیں گے کہ وہ مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں اپنی جانب سے اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں