سی بی آئی کے خلاف تحقیقات ضروری - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-15

سی بی آئی کے خلاف تحقیقات ضروری - سپریم کورٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج ریمارک کیا کہ سی بی آئی کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کی جانی چاہئے کیونکہ اس کو افرادی طاقت کی قلت کا سامنا ہے بتایا گیا کہ مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کے تئیں اس ادارہ نے سرد مہری دکھائی جس کے باعث تحقیقات کرنے والوں کی قلت ہوگئی ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ ( سی بی آئی) نے ایسی صورتحال خود پیدا کی ہے اور خود یہ راگ الاپ رہے ہیں ۔ یہ دل خوش کن صورتحال نہیں ہے۔ در حقیقت سی بی آئی کے خلاف خود سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئے ۔ کیڈر تعداد سے متعلق سی بی آئی کے رد عمل پر بنچ نے کہا کہ ایجنسی جو خود اپنے عملہ کو ترقی نہیں دیتی اسٹیٹ پولیس کے عدم تعاون کا پرچار کررہی ہے ۔ سی بی آئی نے اپنے رد عمل میں بنچ کو بتایا کہ فی الحال700مخلوعہ جائیدادیں ہیں 1963میں قیام کے بعد سے اس ادارہ میں کیڈر پر نظر ثانی نہیں کی گئی۔ بنچ نے استفسار کیا کہ آپ کو لکتہ عوام سے کہتے رہے کہ چٹ فنڈ اسکام کی تحقیقات کے لئے انوسٹی گیٹرس مہیا کریں ۔ ہمیں بتائیں کہ تعیناتی کوٹہ سے317افراد کو اپنے ادارہ میں شامل کرنے پر آپ نے کیا کیا؟ ایجنسی کو فوری مخلوعہ جائیدادیں پر کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل متندر سنگھ نے سی بی آئی کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ایجنسی میں عملہ کی شدید قلت ہے مزید یہ کہ پولیس آفیسرس جو نچلی سطح پر کام کررہے ہیں تعیناتی پر یہاں آنا نہیں چاہتے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بعض بھرتیاں کی گئیں ہیں اور اٹارنی جنرل خود اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ شاردا اور دیگر چٹ فنڈ کیسس کی تحقیقات کے لئے عمل کی قلت پر سی بی آئی کی درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے دو ہفتہ تک سماعت کو ملتوی کردیا۔ مغربی بنگال پولیس جس نے سپریم کورٹ سے کہا کہ پولیس عملہ کو دگنا کردیاجانا چاہئے سی بی آئی سے قبل ازیں شاردا چٹ فنڈ اسکام کیسس کی ریاست میں تحقیقات کی پیشکش کی تھی ۔ آج اتفاق کیا کہ حکم کی تعمیل کرے گی تاہم اس سلسلہ میں کچھ وقت طلب کیا ہے ۔

Manpower crunch: There should be a CBI probe against the CBI: SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں