عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قابض تنظیم داعش نے اپنی کرنسی جاری کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-01

عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قابض تنظیم داعش نے اپنی کرنسی جاری کی

بیروت
پی ٹی آئی
عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قابض تنظیم داعش نے اپنی کرنسی جاری کی اور پالمیرہ کے کھنڈرات میں ایک قدیم مندر کو دھماکہ سے تباہ کردیا ۔ اخباریروشلم پوسٹ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ آئی ایس نے سونے، چاندی اور کاپر کے سکے جاری کئے ہیں اور ایک ویڈیو میں طلائی دینار کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے اسے امریکہ کے9/11حملوں کے بعد دوسرا بڑا دھکا قرار دیا ہے۔ داعش کے سکوں اور کرنسی پر کوئی شخس یا جاندار کی تصویریں نہیں ہیں بلکہ اس میں اسلامی علامتوں کو ابھارا گیا ہے ۔ داعش کی کرنسی میں ایک حسہ میں گندم کی بالیوں کو نمایاں کیا گیا۔ ایک ویڈیو میں جسے انٹر نیٹ پر جاری کی اگیا ، داعش کی کرنسی اور سکوں کو ڈھالتے ہوئے دکھایا گیا ۔ اس دوران ملک شام کے تاریخی مقام پالمیرہ میں داعش نے ایک دھماکہ کے ذریعہ ایک اور عبادت گاہ کو ڈھا دیا جسے بیل کہاجاتا تھا۔ عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا گیا کہ ایک زور دار دھماکہ کے ذریعہ اس مندر کو تباہ کیا گیا جو رومن دور میں پالمیرہ کے دیوتا کی عبادت گاہ تھی ۔ داعش نے کچھ دن قبل ہی پالمیرہ یا تدمور کے ایک اور مندر کو دھماکہ سے اڑای اتھا ۔ اس کے علاوہ پالمیرہ کے تاریخی کھنڈرات جسے اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارہ یونیسکو نے عالمی ورثہ کے حامل قرار دیا ہے، دیکھ بھال کرنے والے ایک ماہر آثار قدیمہ کو ہلاک کیا تھا ۔ اس دوران ایک دوسرے ویڈیو میں داعش جنگجوؤں کے ہاتھوں چار عراقی سپاہیوں کا سر قلم کرنے کا منظر دکھایا گیا ۔

ISIS announces its own currency

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں