اردو اور ہندی ادب کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کیا جائے - اکھلیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-24

اردو اور ہندی ادب کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کیا جائے - اکھلیش

لکھنو
پی ٹی آئی
اتر پردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے آج کہا ہے کہ ہندی اور اردو ادب اور ادیبوں کے بارے میں معلومات ڈیجیٹل شکل میں آئندہ نسل تک منتقل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل ڈیجیٹل تکنیکوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتی ہے اور اسے موبائل اپلیکیشن اور ایسے دوسرے ذرائع کے توسط سے ادب کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے تو یہ بہت کار آمد ہوگا۔ اکھلیش یادو اپنی سرکاری قیام گاہ پر ایک تقریب مجاہد آزادی محمد علی جوہر اور ان کے بھائی مولانا شوکت علی کے بارے میں سرکاری جریدہ نیا دور کے خصوصی شمارہ کی رسم اجرائی انجام دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ ہماری گونا گوں تاریخ نئی نسل تک پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندی اور اردو ادب اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کرتی رہے گی۔

Hindi, Urdu literature should be digitised: Akhilesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں