منیٰ میں شہید ہندوستانی حاجیوں کی تعداد 45 ہو گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-29

منیٰ میں شہید ہندوستانی حاجیوں کی تعداد 45 ہو گئی

نئی دہلی
یو این آئی
سعودی عرب میں24ستمبر کو رمی جمار کے دوران بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والے حاجیوں میں آج ہندوستان کے مزید10حاجیوں کی موت کے ساتھ ہی جاں بحق ہندوستانی حاجیوں کی تعداد بڑھ کر 45ہوگئی ہے، جب کہ50دیگر حاجیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے ۔ جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آج جاں بحق ہوجانے والے حاجیوں میں مغربی بنگال کے تین، کیرالا اور جھار کھنڈ کے دو ، دو جب کہ ٹاملناڈو اور مہاراشٹرا کا ایک ، ایک حاجی شامل ہیں۔ محمد رضوان نامی ایک حاجی سعودی عرب میں مقیم تھے ۔ قونصل جنرل کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق آج جن حاجیوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ، ان کے نام فردوسی بیگم، عبدالعزیز اور عبدالکریم مغربی بنگال، نور الحق ، سخاوت میاں جھار کھنڈ ، ابوبکر کنیا نکلنڈیال ، سید علی صادق کیرالا ، شمیم النساء ، قدیر احمد ٹاملناڈو ، شیخ نثار احمد عبدالرحمن مہاراشٹر ، ہیں۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ حج بھگدڑ میں ہلاک ہندوستانیوں کی تعداد اب45ہوگئی ہے ۔ سعودی عرب کے مختلف اسپتالوں میں پچاس ہندوستانی حجاج زیر علاج ہیں ۔ قبل ازیں13مزید نعشوں کی ہندوستانیوں کی حیثیت سے شناخت ہوئی تھی جس کے بعد بھگدڑ مین مرنے والوں کی تعداد کل35ہوگئی تھی۔ سوراج نے منیٰ میں ہوئی بھگدڑ کے مہلوکین کی تعداد1,090بتائی تھی جو سعودی حکام کی جانب سے دی گئی تعداد769سے کہیں زیادہ ہے ۔ سوراج نے ٹویٹ کیا تھا کہ سعودی حکام نے1,090حاجیوں کی تصاویر جاری کی ہیں جو حج بھگدڑ میں فوت ہوگئے ۔ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد934ہے۔ سعودی عرب فرمانروا شاہ سلمان نے سانحہ کی تحیققات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

Hajj stampede: Death toll of Indian pilgrims in Mecca rises to 45

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں