پی ٹی آئی
سی بی آئی نے آج خصوصی عدالت میں سابق چیف منسٹر جھار کھنڈ مدھو کورا کی اس درخواست کی مخالفت کی کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور دیگر دو افراد کو کوئلہ اسکام کیس میں اضافی ملزمین کے طور پر طلب کیاجائے ۔ سی بی آئی نے کہا کہ درخواست میں کوئی محاسن( میرٹ) نہیں ہے ۔ اسپیشل پبلک پراسیکوٹر آر ایس چیمہ نے عدالت سے کہا کہ کیس ریکارڈ سے پہلی نظر میں بھی پتہ نہیں چلتا کہ اس وقت کے وزیر اعظم جو اس وقت وزیر کوئلہ بھی تھے، جندل گروپ کو کوئلہ بلاکس الاٹ کرنے میں کسی سازش کا حصہ رہے ہوں ۔ چیمہ نے خصوصی سی بی آئی جج بھرت پراشر سے کہا کہ موجودہ درخواست ملزم کا ایک آلہ ہے جس کا مقصد ہے کیس کی سماعت کو نہ صرف طول دینا ہے بلکہ عدالت کو گمراہ بھی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی، کیس کی جامع تحقیقات کرچکی ہے اور اس نے ایسی کوئی وجہ نہیں پائی کہ اس وقت کے وزیر اعظم کو ملزم کے طور پر طلب کیاجائے ۔ چیمہ نے کہا کہ ریکارڈس پر پہلی نظر ڈالنے سے بھی ایسا کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ اس وقت کے وزیر اعظم کو ملزم بنایاجائے ۔ ثبوت سے اس وقت کے وزیر اعظم کے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ معاملہ میں کسی ساز باز کا حصہ ہونے کا پتہ نہیں چلا۔ مدھو کورا نے جن دیگر دو افراد کو اضافی ملزم کے طور پر طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ان کے تعلق سے ایجنسی نے کہا کہ یہ دو افراد استغاثہ کے اہم گواہ ہیں اور ایساکوئی ثبوت نہیں کہ انہوں نے پورے عمل میں کسی کے ساتھ مل کر کوئی سازش کی ہو۔ عدالت نے کورا کی درخواست پر اپنا فیصلہ16اکتوبر تک محفوظ رکھا۔
Coal scam: No evidence against Manmohan Singh, says CBI
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں