ہندوستان کا پہلا فلکیاتی تحقیقی سٹیلائٹ کامیابی سے روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-29

ہندوستان کا پہلا فلکیاتی تحقیقی سٹیلائٹ کامیابی سے روانہ

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان نے اپنا پہلا فلکیاتی تحقیقی سیٹلائٹ ایسٹروسیٹ کو کامیابی سے زمین کے مدار میں لانچ کردیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس شاندار کامیابی کے لئے اسرو اور تمام ہندوستانی سائنس دانوں کو مبارکباد دی ہے ۔ ایسٹرو سیٹ(Astrosat) کو پی ایس ایل وی سی30راکٹ کے ذریعہ خلاف میں بھیجا گیا ۔ اسے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ یعنی اسرو کی جانب سے آندھرا پدیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ سے آج صبح داغا گیا ۔ اس میں ہندستان کے سیٹلائٹ کے علاوہ کنیڈا، انڈونیشیا کے دو سٹیلائٹ اور امریکہ کے چار سیٹلائٹ ہیں۔ اس پر350کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے ۔ اس کی لانچنگ کی الٹی گنتی ہفتہ کے روز شروع ہوئی اور بغیر کسی مشکل کے جاری رہی اور پی رکو دس بجے اس راکٹ کو خلا میں چھوڑا گیا ۔ اس کو کامیابی سے چھوڑنے کے بعد ہندوستان ان چند منتخب ممالک میں شامل ہوگیا ہے جن کے اپنے خلائی آبزرویٹری ہیں۔ ایسٹرو سیٹ نامی اس سیٹلائٹ سے سائنسدان دور دراز خلائی اجسام کا معائنہ کرسکیں گے ۔جس سے ان کی خلائی تحقیق کا دائرہ وسیع ہوسکے گا ۔ ہندوستان کے وزیر برائے ارتھ سائنسس ہرش وردھن کے مطابق یہ لانچ فلکیاتی علوم کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور انہیں امید ہے کہ اس سے انہیں نئی سائنسی تحقیق میں کافی مدد ملے گی ۔ ایسٹروسیٹ کو امریکی خلائی ادارہ ناسا کی ہبل خلائی دور بین کا چھوٹا نمونہ قرار دیا جارہا ہے ، جسے1990ء میں لانچ کیا گیا تھا ۔ وزیر اعظم مودی نے ایسٹرو سیٹ کو کامیابی سے خلا میں داغنے پر اسرو کے سائنس دانوں کو مبارکباد دی ۔ انہو ں نے ایک پیغام میں کہا بہت خوب اسرو، یہ ہندوستانی سائنس اور ہمارے سائنس دانوں کے لئے ایک شاندار کامیابی ہے ۔ ہرش وردھن نے بھی ہندوستانی سائنس دانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے فلکیاتی سائنس کی تحقیق میں بڑی کامیابی ملے گی ۔ وزارت کے وزیر مملکت وائی ایس چودھری نے بھی ایسٹروسیٹ کی کامیابی پر اسرو کے سائنس دانوں کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا استعمال ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کیاجانا چاہئے ۔

Astrosat, India's First Astronomy Satellite Launched into Space

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں