بہار کی ترقی میں انحطاط سے متعلق بی جے پی کے دعوے مسترد - جنتادل یو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-29

بہار کی ترقی میں انحطاط سے متعلق بی جے پی کے دعوے مسترد - جنتادل یو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جنتادل یو نے آج بی جے پی کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ2013میں این ڈی اے سے علیحدگی کے بعد نتیش کمار حکومت کی کارکردگی متاثر ہوگئی اور پارٹی پر اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کیا ۔ نتیش کمار کی پارٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں اگر این ڈی اے بر سر اقتدار آتی ہے تو وہ تحفظات کی پالیسی پر نظر ثانی کرے گی اور مخالف کسان قوانین وضع کرے گی ۔ پارٹی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی۔ بہار انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ راجیہ سبھا میں اکثریت حاصل کرسکے اور مخالف کسان اور مخالف مزدور قوانین منظور کراسکے ۔اگر کانگریس، جنتادل یو اور آر جے ڈی پر مشتمل عظیم اتحاد کو انتخابات میں ناکامی ہوتی ہے تو این ڈی اے تحفظات کے مسئلہ پر نظر ثانی کرے گی ۔ اگر این ڈی اے بہار انتخابات میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ تحفظات اور دستو ر دونوں پر نظر ثانی کریں گے ۔ اگر ہم کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ریاست ترقی کی راہ پر آگے بڑھے گی۔ انہوں نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں تحفظات کی پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ بی جے پی تحفظات کی پالیسی پر نظر ثانی کرے گی۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے پہلے ہی بھاگوت کے تبصرے سے لا تعلقی ظاہر کی ہے ۔ بہر حال تیاگی نے پارٹی کے رکن راجیہ سبھا پون ورما نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے اس بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ بہار اسمبلی انتخابات پسماندہ اور ترقی یافتہ ذاتوں کے درمیان جنگ ہیں ۔ دونوں قائدین نے کہا کہ الیکشن کمیشن بہار کو فرقہ وارانہ تقسیم کی طرف بڑھنے سے روکنے کی ذمہ داری سے پہلو تہی نہیں کرسکتا اور اس سے کہا کہ وہ بی جے پی کی جانب سے فرقہ وارانہ مسائل اٹھانے کی کوششوں اور رقومات کی منتقلی پر پوری طرح نظر رکھے گا۔

Bihar polls: JD-U counters BJP claim on growth rate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں