وادی کشمیر میں گیلانی کے سوا تمام علیحدگی پسند قائدین رہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-09

وادی کشمیر میں گیلانی کے سوا تمام علیحدگی پسند قائدین رہا

سری نگر
یو این آئی
وادی کشمیر میں حریت کانفرنس کے سخت گیر شاخ کے صدر نشین سید علی گیلانی کو چھوڑ کر تمام دیگر علیحدگی پسند اور ٹرین یونین لیڈر ان کو رہا کردیا گیا ہے ۔ وادی کشمیر میں تباہ کن سیلاب کے واقعہ کے ایک سال مکمل ہونے پر کل تاریخی لال چوک پر منعقدہ احتجاجی ریالی کو ناکام کرنے کے لئے تقریبا تمام علیحدگی پسند اور تجارتی تنظیم کے لیڈروں کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ تاہم سرکاری ذرائع نے کہا کہ قانون اور نظام برقرار رکھنے کے لئے علیحدگی پسند اور ٹریڈ یونین کے رہنماؤں پر پابندی جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کی باز آبادکاری نہ ہونے کے خلاف مختلف تجارتی انجمنوں کی جانب سے احتجاجی ریلی کو ناکام بنانے کے لئے کشمیر انتظامیہ نے تقریبا تمام علیحدگی پسند لیڈران کوان کی رہائش گاہوں پر نظر بند کردیا تھا جب کہ ٹریڈ یونین لیڈران کو حراست میں لے لیا تھا ۔ تاہم سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ علیحدگی پسند وں کو نظر بند کرنے اور ٹریڈ یونین لیڈران کو حراست میں لینے کا قدم امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیر مین محمد یاسین ملک جنہیں اتوار کی شام نظر بند کردیا گیا تھا کو کل شام رہا کیا گیا۔
سری نگر
پی ٹی آئی
ریاست جموں و کشمیر میں اصل اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ جنگ کی راہ پر جانے سے احتراز کریں اور تمام مسائل کو مذاکرات کے ذڑیعہ حل کیا جائے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی کر نہیں سکتا۔ نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی33ویں برسی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ سرحد کے اطراف جنگ کا ماحول ہے ۔ پڑوسی ملک سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ تیار ہے۔ ایسی صورتحال میں کون ہلاک ہوں گے ؟ ایک غریب کشمیری یہاں اور ایک غریب کشمیری وہاں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا اور صورت حال کیا ہوگی۔ اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ خط حقیقی خط قبضہ تبدیل نہیں ہوگا مگر ہم مرجائیں گے ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں دونوں ممالک سے خواہش کرتا ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ یہ جنگ کی ڈگر پر چلنا چھوڑ دیں اور مذاکرات کے ذریعہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔ فاروق عبداللہ نے ہندو پاک پر زور دیا کہ وہ دوستانہ تعلقات کے ذریعہ ترقی کی سمت گامزن ہونے کی کوشش کریں ۔

Barring Geelani, all other separatist leaders released in Srinagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں