تلنگانہ کو بھی خصوصی پیاکیج دینے ٹی آر ایس کی رکن پارلیمان کویتا کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-31

تلنگانہ کو بھی خصوصی پیاکیج دینے ٹی آر ایس کی رکن پارلیمان کویتا کا مطالبہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
ٹی آر ایس کے ایم پی کے کویتا نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ تلنگانہ کو بھی خصوصی پیاکیج دیتے ہوئے مکمل انصاف کیاجائے ۔ ہندوستان ایک وفاقی ڈھانچہ ہے ، تمام ریاستوں کے ساتھ انصاف کیا جانا ضروری ہے ۔ آندھرا اور تلنگانہ کی تقسیم کے بعد دونوں ریاستیں نئی ہیں۔ اس لئے دونوں ریاستوں کے ساتھ یکساں برتاؤ ضروری ہے ۔ کے کویتا نے آج تلنگانہ کے11ایم ایل ایز کے ساتھ صدر جمہوریہ مسٹر پرنب مکرجی سے ملاقات کی اور انہیں تلنگانہ کے درپیش مسائل سے واقف کروایا۔ کویتا کی ملاقات کا اصل مقصد صدر جمہوریہ کی بیوی کے انتقال پر ان سے اظہا ر تعزیت کرنا تھا۔ کوتیا نے نئی دہلی میں اپنے مکان پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ آندھرا سے نا انصافی کی گئی ۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ دونوں ریاستیں آپس میں مل کر ناانصافی کی شکایت کرتے کیوں کہ تلنگانہ بھی کئی مسائل سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اور وزیر اعظم کسی ایک ریاست کو خصوصی موقف نہیں دے سکتے ۔ کیوں کہ وہ پورے ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں ۔ وفاقی ڈھانچہ میں تمام ریاستوں کو مساوی حقوق حاصل ہے ۔ کویتا نے آندھرا میں خصوصی موقف کے لئے کی جانے والی خود کشیوں پر اظہار افسوس کیا اور وہاں کے افراد سے کہا کہ وہ صبرو تحمل سے کام کریں ۔ انہوں نے بہار کو بھی خصوصی پیاکیج دینے پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ اس سے دوسری ریاستیں متاثر ہوئی ہیں ۔ کویتا کی قیادت میں وفد نے تالکٹورا کے علاقہ میں صدر جمہوریہ کے لڑکے ابھیجیت مکرجی سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کی۔ صدر جمہوریہ کو گیتا بھی پیش کی گئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں