سعودی عر ب میں دھماکوں کا ملزم احمد ابراہیم المغسل بیروت میں گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-27

سعودی عر ب میں دھماکوں کا ملزم احمد ابراہیم المغسل بیروت میں گرفتار

دبئی
رائٹر
سعودی انٹلیجنس حکام ایک حیرت انگیز آپریشن کے ذریعہ19سال سے مطلوب ایک عالمی دہشت گرد احمد ابراہیم المغسل کو لبنان کے دارالحکومت بیروت سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ ملزم کو تفتیش کے لئے سعودی عرب منتقل کردیا گیا ہے ۔ جہاں اس ے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ احمد ابراہیم دہشت گردی کی کارروائیوں کی پاداش میں امریکہ اور سعودی عرب کو یکساں طور پر مطلو تھا۔ اس کے سر کی قیمت پچاس لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی تھی۔ پین عرب روزنامہ الشرق الاوسط نے اپنی ایک رپورٹ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ابراہیم المغسل کی گرفتاری کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ المغسل پچھلے19سال سے سعودی عرب اور امریکہ کی ہٹ لسٹ پر تھا اور اس کی گرفتاری کے لئے بار بار کوششیں کی گئی تھیں ۔ اس نے سعودی عرب کے شہر الظہران میں بارود سے بھرے ایک ٹرک کے ذریعہ25جون1996ء کو ابراج الخبر کو ڈھماکہ سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجہ میں کم سے کم19امریکی فوجی ہلاک اور372افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ دہشت گردی کی اس واردات کا اصل سرغنہ ابراہم المغسل تھا اور اسے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن اور ان کے نائب ایمن الظواہری کے ساتھ مطلوب ترین افراد میں شامل کیا گیا تھا ۔ اخباری رپورٹ کے مطابق26جون1967ء کو سعودی عرب کے شہر قطیف میں پیدا ہونے والے احمد ابراہیم المغل نے القاعدہ میں شمولیت اختیار کی اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں کی منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ متعدد کارروائیوں میں بہ نفس نفیس حصہ بھی لیا جن میں سعودی عرب شہریوں سمیت دسیوں غیر ملکی ہلاک ہوگئے تھے ۔ المغسل کی گرفتاری سعودی انٹلیجنس اداروں کی غیر معمولی کامیابی سمجھی جارہی ہے کیونکہ امریکی خفیہ ادارہ ایف بی آئی پچھلے دو عشروں سے المغسل کی تلاش میں تھا اور اس کے سر کی قیمت پچاس لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی تھی ۔ 2002ء میں امریکی صدر جارج بش کی منظوری کے تحت القاعدہ کے جن22اشتہاریوں کی فہرست جاری کی گئی تھی ان میں اسامہ بن لادن ، ایمن الظواہری کے بعد ابراہیم المغسل، ابراہیم صالح الیعقوب اور عبدالکریم حسین الناصربھی سر فہرست تھے ۔ یہ چاروں سعودی عرب میں الخبر ٹاور کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے میں ملوث قرار دئیے گئے تھے ۔

Saudi arrested in 1996 Khobar Towers truck bombing that killed 19 US servicemen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں