حقانی نٹ ورک کے اعلیٰ قائد عبدالعزیز حقانی عالمی دہشت گرد - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-27

حقانی نٹ ورک کے اعلیٰ قائد عبدالعزیز حقانی عالمی دہشت گرد - امریکہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
عبدالعزیز حقانی جو پاکستان کے حقانی نٹ ورک کے اعلیٰ قائد ہیں امریکہ نے انہیں بطور خاص عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے کیونکہ وہ افغانستان کے خلاف منصوبہ بند حملوں کی انجام دہی میں ملوث تھے۔ بطور خاص عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں نامزد کئے جانے کے بعد عزیز حقانی اب امریکی تحدیدات کے دائرہ میں آگئے ہیں جس کے ذریعہ کوئی بھی امریکی شہری ان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے تو اس کی املاک امریکہ میں ضبط کرلی جائے گی۔ عزیز حقانی نے اپنے بھائی بدر الدین حقانی کے انتقال کے بعد القاعدہ سے وابستہ حقانی نٹ ورک کی قیادت کا رول حاصل کرلیا ہے ۔ گزشتہ سال اگست میں امریکہ نے ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر5ملین ڈالر کا اعلان کیاتھا تاکہ ان کے محل و وقوع کا پتہ چل سکے ۔ عزیز حقانی ، حقانی نٹ ورک کے سینئر رکن ہیں اور اس کے قائد سراج الدین حقانی کے بھائی ہیں ۔ کئی برسوں سے وہ افغانستان کے خلاف نشانہ بنانے اور دھماکو حملہ میں ملوث رہے اور انہوں نے اپنے بھائی بدر الدین حقانی کے انتقال کے بعد حقانی نٹ ورک کے تمام بڑے حملوں کی ذمہ داری قبول بھی کی ہے ۔ یہ بات اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہی۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے حقانی نٹ ورک کو ستمبر2012ء میں بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا ۔ حقانی نٹ ورک نے امریکی مفادات کے خلاف افغانستان میں کئی نمایاں اغوا کی وارداتیں کیں اور حملوں میں شامل رہا اور اس نے افغان حکومت اور شہری ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ گروپ پریہ بھی الزام ہے کہ وہ افغانستان میں ہندوستانی مفادات کے خلاف بھی مہلک حملوں میں ملوث رہا جن میں2008میں کابل میں ہندوستانی مشن پر بم اندازی کا واقعہ بھی شامل ہے ۔ جس میں58افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس سال جون میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے حقانی نٹ ورک گروپ کے عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا تھا جنہوں نے پاکستان سے مشہور گیسٹ ہاؤز پر دہشتگرد حملہ کا منصوبہ بنایا تھا جس میں14افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں چار ہندوستانی بھی شامل تھے۔ دہشت گرد وں ںے گیسٹ ہاؤز پر حملہ کیا تھا یہ سوچ کر کہ ہندوستانی سفیر عمارت میں اس وقت موجود ہوں گے ۔

US Designates Abdul Aziz Haqqani as 'Global Terrorist'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں