جموں میں مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال جاری رہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-04

جموں میں مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال جاری رہی

جموں
یو این آئی
جموں و کشمیر کی سرمایہ دارالحکومت میں آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز( ایمز) کے قیام کے مطالبے کو لے کر مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال جاری رہی، جس دوران پولیس اور کو آرڈی نیشن کمیٹی کے احتجاجی ممران کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ کورآرڈی نیشن کمیٹی نے کل اپنی ہڑتال میں5اگست تک توسیع کا اعلان کیا۔ کو آرڈی نیشن کمیٹی ممبران نے پیر کی صبح بی جے پی مخالف نعرے لگاتے ہوئے کمیٹی کے چیر مین ابھینو شرما جو بار ایسویسی ایشن جموں کے صدر بھی ہیں ، کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی مظاہرین جو کچھ کاروباری اداروں کو زبردستی بند کرارہے تھے کو پولیس نے روکا، جس کے بعد طرفین کے مابین جھڑپ ہوئی ، پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہلکا لاٹھی چارج کیا۔ جموں سٹی میں آج چوتھے دن بھی تجارتی ادارے بند رہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہی۔ شہر میں کچھ نجی دفاتر اور بینک بھی بند رہے ۔ اگرچہ مرکز نے چند روز قبل اعلان کیا کہ جموں میں بھی ایمر جنسی جیسی سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی لیکن کوآرڈی نیشن کمیٹی جموں کے لئے مکمل ایمز کے قیام کے اپنے مطالبے پر بضد ہے ۔ اودھم پور سانبا اور کٹھوعہ اضلاع سے بھی ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔

strike continued for the fourth consecutive day in Jammu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں