سعودی وزارت صحت کا حج منصوبہ تیار - کرونا ٹیسٹ کے لئے لیباریٹریاں 24 گھنٹے کشادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-28

سعودی وزارت صحت کا حج منصوبہ تیار - کرونا ٹیسٹ کے لئے لیباریٹریاں 24 گھنٹے کشادہ

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
سعودی وزارت صحت نے حج1436ھ کا حج منصوبہ تیار کرلیا ۔ عمل درآمد 15ذی القعدہ1436ھ سے شروع ہوگا۔ سکریٹری صحت ڈاکٹر ابراہیم العمر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت نے ضیوف الرحمن کے لئے کون وافر مقدار میں جمع کرلیا ہے ۔ جب کہ متعدی یا وبائی امراض کا پتہ لگانے کے لئے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں خصوصی لیباریٹریاں قائم کردی گئی ہیں ۔ العمر نے توجہ دلائی کہ وزارت صحت حج موسم کے لئے خاص طور پر خون کا بندوبست کرتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت نے مکہ مکرمہ میں زہر آلودگیوں کا پتہ لگانے کے لئے خصوصی انتظام کیا ہے ۔ علاوہ ازیں نشہ آور اشیاء کے استعمال کے سد باب کے لئے ڈرائیوروں کے ٹیسٹ لئے جائیں گے ۔ اس کا بھی اہتمام کرلی اگیا ہے ۔ العمر نے بتایاکہ حج کا سفر شروع کرنے سے قبل ضیوف الرحمن کو حفاظتی ٹیکوں کا پابند بنایا گیا ہے ۔ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر حفاظتی ٹیکوں کے ثبوت لئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مشرقی عرفات کے اسپتال میں موبائل لیباریٹری ، مکہ مکرمہ میں ریجنل لیباریٹری اور جدہ میں ریجنل لیباریٹری کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ان لیبارٹریوں میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوںگے۔ یہ لیباریٹریاں24گھنٹے کام کریں گی ۔ وائرس کے معائنے میں چھ گھنٹے سے زیادہ صرف نہیں ہوں گے ۔ ان لیباریٹریوں میں کام کرنے کے لئے متعدی امراض ٹیسٹ کرنے والے ماہرین تعینات کئے گئے ہیں۔ وزارت صحت یکم ذی الحجہ سے یومیہ رپورٹ جاری کرے گی اور بتائے گی کہ اب تک اس نے کتنا بلڈ استعمال کیا ہے اور کتنا باقی ہے ۔ ایسے تمام ڈرائیوروں کو جو نشہ کا استعمال کرتے ہوئے پائے جائیں گے اور ٹیسٹ میں یہ بات ثابت ہوجائے گی انہیں ڈیوٹی سے برطرف کردیاجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں