جان کیری کی قطر میں آمد - خلیجی ملکوں کو ایرانی سمجھوتہ پر اعتماد میں لینے کی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-04

جان کیری کی قطر میں آمد - خلیجی ملکوں کو ایرانی سمجھوتہ پر اعتماد میں لینے کی کوشش

دبئی
یو این آئی
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری خلیجی ممالک کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے اور وہ انہیں ایران کے ساتھ دنیا کے چھ اہم ممالک کے نیو کلیئر سمجھوتہ کے بارے میں اعتماد میں لینا چاہتے ہیں ۔ کیری آج قطر پہنچے جہاں وہ دوحہ میں خلیجی تعاون کونسل کے اراکین کے ساتھ نیو کلیر سمجھوتے اور اس سے پیدا شدہ حالات کے بارے میں بات کی ۔ ایران کے ساتھ طے پانیو الے نیو کلیئر معاہدہ پر عرب ممالک کو تشویش ہے اور کیری اپنے اس دورے میں اس تشویش میں کمی کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ قاہرہ میں بھی انہوں نے واضح کیا کہ نیو کلیئر معاہدے سے مشرقی وسطیٰ میں استحکام پیدا ہوگا ۔ قاہرہ میں اپنے ایک بیان میں کیری کا کہنا تھا کہ ایران خطے کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے اور ایسی صورت میں نہایت ضروری ہے کہ اسکا نیو کلیئر پروگرام پر امن ہو۔ قطر آنے سے قبل کیری نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ انہوں نے قاہرہ میں امریکہ اور مصر کے مابین سیکوریٹی سے متعلق تجدید کاری پر بات کی۔ کیری کے قطر دورے سے قبل کل خلیجی تعاون کونسل کے لیڈروں نے اپنی میٹنگ کی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں