ہند اور امریکہ سے نمٹنے چین دفاعی طاقت میں اضافہ کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-04

ہند اور امریکہ سے نمٹنے چین دفاعی طاقت میں اضافہ کا خواہاں

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین کی پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے) نے ہندوستان کو امریکہ، جاپان، تائیوان اور ویتنام کے ساتھ اپنے فضائی علاقہ مین خطرہ قرار دیا ہے اور ایک رپورٹ میں اپنی فضائی نگرانی کو وسییع کرنے اور تیز رفتار میزائلس ونئے طرز کے بموں کا اہل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ چین کی ایر فورس کمانڈ اکیڈیمی نے گزشتہ برس اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی تھی کہ امریکہ، جاپان، تائیوان ، ہندوستان اور ویتنام2030ء تک اس کے فوجی فضائی علاقہ کے لئے خطرہ بنے رہیں گے۔ جاپان کے خبررساں ادارہ کیوڈو نے یہ اطلاع دی ۔ چینی، بحریہ نے اپنے دوسرے طیارہ بردار جہاز کے ذریعہ بحریہ میں توسیع اور بم برسانے والے علاقوں کے ذریعہ دنیا بھر میں اپنی توجہ حاصل کرلی ہے جب کہ نئی تحقیق میں یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ ایر فورس نے اسی طرح کی توسیعی حکمت عملی کو فروغ دینا شروع کیا ہے ۔ اس رپورٹ میں9اقسام کے اسٹراٹیجک آلات کا تذکرہ کیا گیا جن کے ذریعہ خطرات کا مقابلہ کیاجاسکے گاان میں ہائی اسپیڈ ایر لاونچ کروز میزائلس، بڑے ٹرانسپورٹ طیارے، جنگی جہاز، جدید ساختہ جنگی طیارہ ، غیر انسانی حملہ کرنے والا ایر کار فٹ ، ایر فورس سٹیلائٹس اور کئی بم شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق2۔3ملین افراد پر مشتمل طاقتور پی ایل اے دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے جسے فضائی نگرانی اور حملوں کی صلاحیت کا حامل ہونا ضروری ہے ۔ پی ایل اے کا سالانہ دفاعی بجٹ تقریبا145بلن یو ایس ڈالر ہے جو ہندوستانی دفاعی بجٹ40بلین ڈالر سے سہ گنا زائد ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں