ایران پاکستان پائپ لائن پر عائد پابندی میں کوئی نرمی نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-04

ایران پاکستان پائپ لائن پر عائد پابندی میں کوئی نرمی نہیں

واشنگٹن
یو این آئی
امریکہ نے کہا ہے کہ نیو کلیئر سمجھوتہ سے ایران کے خلاف عائد اقتصادی پابندیوں کو نرم کیاجائے گا لیکن اس سے ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کے لائن پراجکٹ کو فی الحال اس کا فائدہ نہیں ملے گا ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس سلسلہ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے خلاف تجارتی سمجھوتہ کرنے پر لگی پابندی ہٹانے کی ابھی کوئی شروعات نہیں ہوئی ہے ۔ ایران کے ساتھ دنیا کے چھ اہم ملکوں کے14جولائی کو ہوئے نیو کلیئر سمجھوتہ میں یہ انتظام کیاگیا تھا کہ تہران اگر اپنے نیو کلیئرپروگرام کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کے خلاف عائد اقتصادی پابندیاں ہٹالی جائیں گی۔ اس سمجھوتہ کے بعد پاکستان نے کہا تھا کہ اس سے ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کا رشتہ کھل گیا ہے ، جس میں گیس پائپ لائن کا پراجکٹ بھی شامل ہے ۔ ایران کے وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر طارق فاطمی نے واشنگٹن کے تھنک ٹینک میں نیو کلیئر سمجھوتہ کے خیر مقدم سے متعلق پاکستان کے بیان کا ذکر کیا تھا ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس سلسلہ میں پوچھے جانے پر کہا کہ فی الحال تجارتی سمجھوتہ پر عائد پابندی ہٹائی نہیں جارہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں