میانمار میں شدید بارش اور تباہ کن سیلاب - 47 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-04

میانمار میں شدید بارش اور تباہ کن سیلاب - 47 ہلاک

یانگون
یو این آئی
میانمار میں سیلاب کے باعث مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے جب کہ بچاؤ عملہ کو آج انتہائی متاثرہ اور دوردراز کے مقامات تک پہنچنے میں کافی مشکل پیش آئی ۔ پچھلے کئی ہفتوں جاری مسلسل بارش اور سیلاب کے نتیجہ میں یہاں زائد از ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ سرکاری عہدیداروں کے مطابق دریاؤں میں طغیانی آئی اور زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے۔ گزشتہ کئی دنوں سے ہورہی موسلا دھار بارش اور اس کے نتیجہ میں متعدد علاقوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے اب تک تقریبا47افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ تقریبا دو لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے12صوبوں کے 42شہروں میں دو لاکھ سے زائد افرا د متاثر ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ مکان، ریلوے لائن، پل اور سڑکوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ ملک کے زیادہ تر حصوں میں اب بھی بارش ہورہی ہے اور کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کے سبب زندگی درہم برہم ہوگئی ہے اور ہزاروں افراد کو راحتی کیمپوں میں پناہ لینا پڑ رہا ہے ۔موسلا دھار بارش کے بعدسیلاب کی زد میں آنے سے تقریبا بیس ہزار سے زیادہ مکانات تباہ ہوگئے َ اقوام متحدہ نے میانمار حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کو سست رفتاری سے راحت مہیا کرانے پر اس کی تنقید کرتے ہوئے خبر دار کیاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند دنوں تک بارش جاری رہ سکتی ہے ۔ مانسون بارش کی وجہ سے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں مکانات کے ساتھ ساتھ زرعی زمین، پلوں اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ایک حکومتی عہدیدار کے مطابق ان بارشوں خی وجہ سے مجموعی طور پر دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے ملک اور بارش سے سب سے متاثر ہ وسطی اور مغربی حصہ کو قدرتی آفت زدہ قرار دے دیا ہے ۔

Heavy rains and floods in Myanmar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں