یمنی بچوں پر جنگ کے تباہ کن اثرات - یونیسف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-20

یمنی بچوں پر جنگ کے تباہ کن اثرات - یونیسف

اقوام متحدہ
رائٹر
یہ جنگ یمن کے بچوں کے لئے خاص طور پر المناک ہے ۔ وہ بم حملوں یا پھر گولیوں کا شکار ہورہے ہیں ، جو بچے بچ جاتے ہیں ان کو بیماریوں اور غذائی قلت کا خطرہ ہوتا ہے ۔ اقوام متحدہ کی بچوں کی تنظیم یونیسیف کی نئی رپورٹ کے مطابق یمن میں جاری مسلح تصادم میں پانچ ماہ کے دوران400بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف مسلح گروپوں کی جانب سے تقریبا اتنی ہی تعداد میں بچوں کو بھرتی بھی کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑائی کا کوئی حل نہیں نظر آرہا ہے ۔ یمن کے حوالے سے یونیسیف کا پہلا انتباہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ کے قریب بچے یا تقریبا آدھی آبادی کو فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یمن کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پانچ لاکھ کے قریب حاملہ خواتین کی پہنچ طبی سہولیات تک نہیں ہے۔ جس کے باعث دوران زچگی اور حمل میں پیچیدگیوں کے دوران انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ یاد رہے یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ، شیعہ حوثی جنگجوؤں کے ساتھ بر سر پیکار ہیں ۔ تنازعہ کے باعث لاکھوں افراد پھنس کے رہ گئے ہیں۔ جب کہ امدادی تنظیموں نے خبردارکیا ہے کہ لوگ بھوک کا شکار ہیں ۔ یونیسیف کے مطابق بچوں کو درکار بنیادی ضرورتیں تہس نہس ہوچکی ہیں ۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے تک398بچے ہلاک377بچوں کو لڑائی کے لئے بھرتی کرلیا گیا ہے جب کہ 13لاکھ بچوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پرڑے ہیں۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے منگل کو بتایا کہ جمعہ تک ہونے والی لڑائی میں کم از کم1,950شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ کہ دونوں جانب سے جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں