ہندوستان سے معاشی تعلقات مضبوط کرنے دبئی کے تجارتی وفد کا دورہ ممبئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-20

ہندوستان سے معاشی تعلقات مضبوط کرنے دبئی کے تجارتی وفد کا دورہ ممبئی

دبئی
پی ٹی آئی
ہندوستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کے حصہ کے طور پر متحدہ عرب امارات یو اے ای کا ایک تجارتی وفد تجارت و سرمایہ کاری میں وسیع تر تجارتی اشتراک کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے چار روزہ ممبئی کاد ورہ کرے گا۔ دبئی انٹر نیشنل فینانشیل سنٹر ( ڈی آئی ایف سی) کے وفد تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کے لئے بین الاقوامی طور پر مسلمہ پلیٹ فارمس کو اجاگر کرنے کے لئے پیر کو پہونچے گا ۔ ڈی آئی ایف سی اتھاریٹی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف امیری نے کہا دبئی کو ہندوستان سے تھوڑا متعارف ہونے کی ضرورت ہے لیکن ڈی آئی ایف سی کی جانب سے نئے بازاروں کے لئے دروازہ کھولنے ، ہندوستانی معیشت اور اس کے خانگی شعبہ کے لئے تازہ مواقع پید اکرنے کا ارتقائی سفر جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا ہماری ترقی کی حکمت عملی کا پیمانہ ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان کے لئے مواقع بہت وسیع ہیں ۔ ہم پر اعتماد ہیں کہ یہ دورہ معیشت کے مراکز دبئی اور ممبئی کے درمیان امکانی تعاون و اشتراک کے نئے شعبوں کو کشادہ کرے گا ۔ ڈی آئی ایف سی کے نمائندے ہندوستانی سرمایہ کاروں اور وسیع تر ہندوستانی معاشی شعبہ کے استحکام، فعال کار گزاری میں تعاون کرے گا، نیز مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا علاقہ کے قلب میں واقع ایک عصری تجارتی ایکوسسٹم کے ذریعہ عالمی معیار کے ضابطہ کی پیشکش کرے گا۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مالیاتی سال2014-15کے لئے باہمی تجارت59بلین ڈالر سے متجاوز ہوگئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں