بلند شہر کے چھوٹے تاج محل کو اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-29

بلند شہر کے چھوٹے تاج محل کو اعزاز

buland-shahr-tajmahal-replica
لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج ریاست کے ہنر مند اور اختراعی نوجوانوں کو ایوارڈس عطا کئے۔ ایوارڈ یافتگان میں موظف سرکاری ملازم بھی شامل ہے، جنہوں نے بلند شہر میں اپنی مرحوم بیوی کی یاد میں تاج محل تعمیر کیا۔ وزیر اعلیٰ کی قیامگاہ پر منعقدہ تقریب کے دوران یادو کو کئی اختراعی ایجادات دکھائی گئی جن مین ہوا سے چلنے والی کار ، اسپیڈ بریکر جنریٹنگ پاور، بنا ڈرائیور کے چلنے والی میٹرو ٹرین ، سستا انسداد چوری نظام اور ریلوے کوچس میں خود کار آگ فرو آلہ شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے فیض آباد کے سات سالہ مریگندرراج پانڈے کو بھی اعزاز سے نوازا جو سب سے کم عمر مصنف ہے اور جس کا نام گنیز بک آف ریکارڈس میں درج ہے ۔ یادو نے پولیس کانسٹبل سمیت چار نوجوانوں کو11ہزار روپے نقد اور سرٹیفکیٹ عطا کیا گیا جنہوں نے حال ہی میں ریاستی دارالحکومت میں حادثہ کا شکار لوگوں کی زندگی بچائی ۔ انہوں نے فیض الحسن قادری کی بھی ستائش کی جنہوں نے بلند شہر میں تاج محل کی نقل تعمیر کی ۔ انہوں نے کہا کہ قادری نے اپنے موضع میں تعلیمی ادارہ کا مطالبہ کیا جس کی تکمیل کی جائے گی کیوں کہ حکومت آئندہ مالیاتی سال میں وہاں انٹر میڈیٹ اسکول قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلند شہر کا تاج محل بھی تاج محل کے لئے قائم کردہ تاج ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اتنا ہی مقبول ہے ۔81سالہ موظف پوسٹ ماسٹر نے اپنی مرحوم بیوی کی یاد میں اپنے ذاتی پیسوں سے بلند شہر میں چھوٹا تاج محل تعمیر کیا۔ قادری نے17ویں صدی کی اس یادگار کی نقل بنانے کا2011ء میں فیصلہ کیا جب ان کی اہلیہ حلق کے کینسر کے باعث فوت ہوگئیں۔ ریٹائرڈ کلرک نے کاسیر کلاں موضع میں اس یادگار کو تعمیر کرنے کے لئے اپنی ساری جمع پونجی لگادی۔ بلند شہر کے مجسٹریٹ بی چندرا کلاش جو تقریب میں قادری کے ساتھ موجود تھے ۔ نے کہا کہ تاج محل کی تعمیر پر17لاکھ روپے خرچ ہوئے جسے صرف دو سال کے عرصہ میں محض دو مستریوں اور 20مزدوروں نے تعمیر کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں