سرحدی کشیدگی امن کے لئے حد درجہ خطرناک نتائج کی حامل - میر واعظ عمر فاروق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-29

سرحدی کشیدگی امن کے لئے حد درجہ خطرناک نتائج کی حامل - میر واعظ عمر فاروق

سری نگر
یو این آئی
حریت کانفرنس کے اعتدال پسند گروپ کے چیر مین میر واعظ عمر فاروق نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کو اس پورے خط کے امن کے لئے حد درجہ خطرناک نتائج کا حامل قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت جملہ حل طلب مسائل کے حل کے لئے طاقت کے استعمال کے بجائے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنے کا راستہ اختیار کریں ۔ میر واعظ نے ہند پاک سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں آر پار ہوئے جانی نقصان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے دن سرحد وں پر گولہ باری کے نتیجے میں دونوں ممالک کی سرحدوں پر بس رہے لوگوں کے علاوہ کشمیری عوام کو اس کشیدگی کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح کے مذاکرات کے حوالے سے ہندوستان کی سیاسی قیادت نے جس غیر ھقیقت پسندانہ اور غیر دانشمندانہ رویے کا اظہار کیا وہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کا موجب بن رہا ہے کیونکہ جس افسوسناک طریقے سے اس مذاکراتی عمل کو ہٹ دھرمی پر مبنی رویوں کی بھینٹ چڑھایا گیا اور مسائل کے حل کے ضمن میں اگر فرار کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے ہندوستان کی قیادت کی جانب سے سیاسی دور اندیشی کا مظاہرہ کیا گیا ہوتا تو آج سرحدوں پر اس قدر خونریز کشیدگی دیکھنے میں نہیں ملتی بلکہ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ بھی ہموار ہوگیا ہوتا۔

Continuous hostilities on border dangerous for peace: Mirwaiz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں