اورنگ آباد کا نام بدلاجائے گا - ادھو ٹھاکرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-30

اورنگ آباد کا نام بدلاجائے گا - ادھو ٹھاکرے

ممبئی
پی ٹی آئی
قومی دارالحکومت میں اورنگ یب روڈ کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے موسوم کرنے کے نئی دہلی میونسپل کونسل کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے آج کہا کہ مہاراشٹرا کی اورنگ آبا د شہر کو بھی سمبھا جی نگر کا نام دیاجائے گا ۔ اور نگ آباد مغل دور میں دکن کا ایک اہم شہر تھا اور اس شہر کو مغل شہنشانہ اورنگ زیب کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔ شیو سینا صدر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد ایر پورٹ کو بھی راجے سمبھاجی ایر پورٹ کا نام دیاجائے گا ۔ کچھ عرصہ قبل اورنگ آباد کا نام بدلنے کے لئے ایک قرار داد منظور کی گئی تھی لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اس پر عمل نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ اب جب کہ ہم مرکز اور ریاست میں اقتدار پر ہیں ہم ایک بار پھر قرار دادیں منظور کریں گے اور نام تبدیل کریں گے۔ سمبھا جی شیواجی کا بڑا بیٹا تھا جسے1689میں مغلوں نے گرفتار کرنے کے بعد ہلاک کردیا تھا۔

Maharashtra city named after Aurangzeb to be renamed: Uddhav Thackeray

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں