دیہاتیوں کے قتل عام میں ملوث دو بوڈو عسکریت پسند پولیس کارروائی میں ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-30

دیہاتیوں کے قتل عام میں ملوث دو بوڈو عسکریت پسند پولیس کارروائی میں ہلاک

گوہاٹی
آئی اے این ایس
بوڈو عسکریت پسند تحریک این ڈی ایف بی کے دو سینئر کیڈیٹ جو گزشتہ سال دسمبر میں دیہاتیوں کے قتل عام میں ملوث تھے کو آسام کے چیرانگ ضلع میں ہفتہ کے دن گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ باوثوق اطلاع کے کچھ عسکریت پسند جو نیشنل ڈیمو کریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ سے متعلق ہیں اس علاقہ میں چھپے ہوئے ہیں ۔ ایک مشترکہ ٹیم جس میں آسام پولیس کمانڈوز ، سی آر پی ایف کی آرمی اور کوبرا کمانڈوز نے اوگروائی علاقہ میں جمعہ کی شب تلاشی مہم شروع کی ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس ایل آربشناوی نے یہ بات بتائی ۔ ہم نے یہ آپریشن اوگرائی میں10:30بجے جمعہ کی شب باوثوق اطلاع پر شروع کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ این ڈی بی اے کے عسکریت پسند اس علاقہ میں چھپے ہوئے ہیں۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح 5بجے تک جاری رہا۔ جس کے باعث دو سینئر کیڈرز ہلاک ہوگئے جن کی بعد ازاں گونڈی اور جونھاٹی کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ۔ بشناوی نے بتیا ۔ دونوں ہی عسکریت پسندکوکر جھاڑ، چیرانگ اور سونتی پور اضلاع میں گزشتہ سال دسمبرمیں70دیہاتیوں کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔ گونڈی ساتھ ہی گوری قتل میں ملوث ہے جس میں پریاباسوماتری 16سالہ اسکول طالب علم کا چیرانگ میں گزشتہ سال مئی میں قتل ہوا تھا ۔ بشناوی نے بتایا کہ پولیس نے اس مقام سے ایم16رائفل، ایک گرینیڈ لانچر ، ایک اے کے47رائفل ، ایک پسٹل اور136فاضل کاتوس بھی برآمد کرلئے۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ایم16رائفل سے پریا کا قتل کیا گیا تھا ۔ اس نوجوان لڑکی کو اس کے والدین اور گاؤں والوں کے سامنے قتل کرتے ہوئے عسکریت پسندوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سیکوریٹی فورسس کی ایجنٹ ہے۔

2 Bodo Militants Killed by Army in Assam's Chirang District

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں