پٹیل تحفظات تحریک - گجرات میں حالات معمول پر کرفیو ہٹا دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-30

پٹیل تحفظات تحریک - گجرات میں حالات معمول پر کرفیو ہٹا دیا گیا

احمد آباد، گاندھی نگر
یو این آئی
گجرات میں ہوئے تشدد کے بعد صورتحال میں تیزی سے سدھار کے پیش نظر آج احمد آباد کے باقی بچے چھ علاقوں میں بھی کرفیو ہٹا دیا گیا جس سے ریاست کے اب کسی بھی حصے میں کرفیو نافذ نہیں ہے ۔ گاندھی نگر میں واقع ریاستی پولیس کنٹرول روم نے یو این آئی کو بتایا کہ احمد آباد کے رامول ، نکول، اوڈھو ، باپو نگر، کرشنا نگر اور نروڈاعلاقوں سے آج صبح پانچ بجے سے کرفیو ہٹا لیا گیا ہے۔ گزشتہ25اگست کو گجرات میں سیاسی طور پر دبدبہ والی پٹیل برادری کو ریزرویشن دینے کے مطالبہ پر احمد آباد میں نکالی جانے والی عظیم الشان پاٹی دار انامت تحریک کی ریلی کے بعد اس کے لیڈروں کو مختصر گرفتاری کے سبب تشدد کے واقعات شروع ہوگئے جس سے وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل کے آبائی موضع پاٹن اور ان کے اسمبلی حلقے گھاٹ لوڈیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کے انتخابی حلقے ناران پورہ سمیت احمد آباد شہر کے کل 9علاقوں اور سورت ، مہسانا ، پالن پور سمیت کئی مقامات پر کرفیو نافذ کردیا گیاتھا ۔ دریں اثنا اب ریاست بھر میں صورتحال تقریبا معمول کے مطابق ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ دودنوں تک تشدد کے واقعات میں کم ا زکم10افراد ہلاک ہوگئے اور اس دوران200سے زائد گاڑیوں،15پولیس چوکیوں اور کئی سرکاری دفاتر اور بس ڈپو کو نذر آتش کردیاگیا تھا۔

patel reservation row calm in Gujarat after violence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں