پی ٹی آئی
پاکستان کے قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز نے ہندوستان پر علاقائی سوپر پاور کی طرح برتاؤ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اوفا سمجھوتہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا ایجنڈا مسلط کررہا ہے جس کے سبب این ایس اے سطح کے مذاکرات منسوخ ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی مشیر ان کے اولین مذاکرات کی منسوخی کے لئے پاکستان ذمہ دار نہیں ہے۔ عزیز نے کہا کہ گزشتہ سال اقتدار پر فائز ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی ، ہندوستان کو علاقائی سوپر پاور تصور کرنے لگے ہیں اور یہ فراموش کردیا کہ پاکستان ایک جوہری طاقت ہے۔ عزیز کے حوالے سے ڈان نے کہا کہ مودی کی زیر قیادت ہندوستان ایسے برتاؤ کررہا ہے جیسے وہ علاقائی سوپر پاور ہو لیکن ہم بھی جوہری طاقت کے حامل ملک ہیں اور جانتے ہیں کہ اپنا دفاع کیسے کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان صرف تجارت اور ارتباط سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کے ذریعہ اپنی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں7لاکھ فوجی کیوں تعینات کررکھے ہیں ۔ عزیز نے کہا کہ پوری عالمی برادری دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کو ایک مسئلہ سمجھتی ہے جس کا حل نکلنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تازہ واقعہ کے بعد ہندوستان کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ ان کے حربے کام نہیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ریفرنڈم کروائے اور رعوام کو ان کی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دے۔ عزیز نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے موضوع پر مذاکرات سے فرار نہیں ہوگا کیوںکہ پاکستان میں دہشت گردی میں را کے ملوث ہونے کے ہمارے پاس بھی ثبوت ہیں ۔ واضح رہے کہ این ایس اے سطح کے مذاکرات عزیز کی علاحدگی پسند قائدین کے ساتھ منصوبہ بند ملاقات اور اپنے ہم منصب سے کشمیر کے موضوع پر بات چیت کے ارادہ کیے بعد لمحہ آخر میں منسوخ ہوگئے تھے ۔
اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب قومی سلامتی مشیر ان کے مذاکرات کی منسوخی کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی مجوزہ ملاقات پر بھی غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ایک میڈیا اطلاع میں یہ بات کہی گئی ۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز پاکستان نے مذاکرات اس وقت منسوخ کردیے جب ہندوستان نے واضح طور پر کہہ دیا کہ اسے کشمیری علاحدگی پسندوں سے ملاقات منظور نہیں نیز بات چیت کا موضوع دہشت گردی ہی ہوگا ۔ ایکسپریس ٹریبون نے کہا کہ قومی سلامتی مشیران کے مذاکرات کی ایجنڈا پر اختلافات اور حریت قائدین کو پاکستان کی دعوت کے سبب منسوخی کے بعد ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے علاوہ پاکستان رینجرز اور بارڈر سیکوریٹی فورس کے سربراہان کی ملاقات بھی غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے ۔ اخبار نے ایک عہدیدار سے حوالے سے کہا کہ این ایس اے مذاکرات کی منسوخی کے نتیجہ میں اوفا سمجھوتہ اب متنازعہ اور غیر متعلقہ بن چکا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی نے گزشتہ ماہ روسی شہر اوفامیں ڈی جی ایم اوز اور پاکستانی رینجرس اور بی ایس ایف کے سربراہان کی ملاقات سے اتفاق کیا تھا ۔ ہندوستان دونوں اجلاسوں کا انعقاد این ایس اے بات چیت سے قبل چاہتا تھا لیکن اسلام آباد نے رینجرس اور بی ایس ایف کے درمیان ملاقات کے لئے6ستمبر کی تاریخ تجویز کی تھی جس کے بعد ڈی جی ایم اوز کا اجلاس مجوزہ تھا۔
We are nuclear power, know how to defend ourselves, says Pakistan NSA Sartaj Aziz
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں