پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا آج سے 2 روزہ دورہ قازقستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-25

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا آج سے 2 روزہ دورہ قازقستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کل قازقستان کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وہ قازقستان کی اعلیٰ قیادتوں کے ساتھ باہمی مفادات سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے ۔ وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ میں وضاحت کی کہ وزیر اعظم نواز شریف 25-26اگست کو آستانہ میں ہوں گے ۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی سفر کرے گا۔ وزارت نے یہ وضاحت بھی کی کہ صدر قازقستان نور سلطان نظر بایف نے خود انہیں مدعو کیا ہے ۔ استانہ میں نواز شریف ، صدر نظر بایف اور وزیر اعظم کریم ماسیموف کے ساتھ باہمی تعلقات پر گفت و شنید کریں گے ۔ علاوہ ازیں باہمی مفادات سے متعلق علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔ اعلامیہ کے مطابق دورہ کے دوران کئی معاہدوں ،یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوں گے ۔ اعلامیہ میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ پاکستان ، قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اورقریبی تعلقات کو قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف شعبوں میں ان کے روابط دوستانہ اور باہمی تعاون کی درخشاں مثال ہیں ۔ دونوں ممالک اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سے متعلق نظریات یکساں ہیں ۔ علاوہ ازیں دونوں کثیر قومی اور فریقی فورمس پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ۔ ان میں اقوام متحدہ ای سی او، ایس سی او اور تنظیم اسلامی تعاون شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور فروغ امن کے علاوہ دیگر نظریات میں یکسانیت پر مبنی ہیں۔ دیگر مسائل میں استحکام اور علاقائی ترقی شامل ہیں۔ شریف کا دورہ قازقستان وسط ایشیائی جمہوریوں کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے اور انہیں فروغدینے سے متعلق وزیر اعظم کی دو ر اندیشی کا آئینہ ہے ۔ قازقستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات ثقافتی ہیں اور اس کی جڑیں تاریخ میں گہری اتری ہوئی ہیں ۔ پاکستان، دسمبر1991میں آزادی کے بعد قازقستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنیو الوں اور اسے تسلیم کرنے والوں کی اولین صف میں شامل ہے ۔

Pakistan PM Nawaz Sharif to visit Kazakhstan from tomorrow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں