امریکہ میں آواز کی رفتار سے 20 گنا تیز طیارہ بنانے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-27

امریکہ میں آواز کی رفتار سے 20 گنا تیز طیارہ بنانے کا منصوبہ

نیویارک
رائٹر
بر اعظم امریکہ اور آسٹریلیا کی فضاؤں میں سفر کرنے والے لاکھوں مسافر عام طور پر20گھنٹے تک تھکا دینے والا سفر طے کر کے اپنی منزل پر پہنچتے ہیں ۔ لیکن اب ماہرین نے ایسے طیارے کا منصوبہ بنالیا ہے جو اس سفر کو نہ صرف90منٹ میں طے کرے گا بلکہ آواز کی رفتار سے 20گنا زیادہ تیزی سے سفر کرے گا ۔ اس حیرت انگیز اور جدید ترین ہائپر سونک طیارے کو اسپیس لائنر کا نام دیا گیا ہے جو ہائیڈوجن اور آکسیجن راکٹ کے ذریعے فضا میں50میل تک سفر کرے گا جب کہ یہ عام طیارے کی طرح رن وے پر بھاگتے ہوئے اوپر کی طرف نہیں اٹھے گا بلکہ خلائی شٹل کی طرح سیدھا اوپر کی جانب جائے گا اور خلائی شٹل کی طرح دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گا جب کہ اس کا ایک حصہ یعنی طیارے کو فضا مین لے جانے والا راکٹ واپس زمین کی طرف آجائے گا اور طیارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجائے گا ۔ طیارے کا وہ حصہ جس میں مسافر بیٹھے ہوں گے کرہ کے اوپری سطح پر پہنچ کر4.3میل فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر شروع کرے گا طیارے میں100مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور لینڈنگ عام جہاز کی طرح ہی کرے گا ۔ اسپیس ایئر پراجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم کے سربراہ مارٹن سیپل کا کہنا ہے کہ اس پراجکٹ پر22ارب ڈالر کے اخراجات آئیں گے اور اسے2030میں مکمل کرلیاجائے گا۔

Hypersonic passenger planes could be a reality by 2030

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں