نیپال میں نئے مجوزہ دستور کے خلاف احتجاج جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-27

نیپال میں نئے مجوزہ دستور کے خلاف احتجاج جاری

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
مغربی نیپال میںہند۔ نیپال سرحد پر سیکورٰٹی سخت کردی گئی حتی کہ مجوزہ نئے دستور کے خلاف پر تشدد احتجارات کے بعد آج گرفتارکردہ11افراد میں ایک ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں جب کہ تا حال گیارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جس میں سات پولیس ملازمین شامل ہیں ۔ کیلالی ضلع کے سرحدی علاقہ میں تعینات سیکوریٹی عملہ میں اضافہ کیاجارہا ہے اور عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ اقدامات وزیر داخلہ و نائب وزیر اعظم بام دیو گوتم کے پارلیمنٹ میں بیان کے پیش نظر کہ سرحد عبور کرتے ہوئے عوام کا ہجوم در اندازی کررہا ہے اور انہیں سرحد رعبور کرنے سے باز رکھنے کے دوران سات پولیس ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم ہندوستان نے کل فساد زدہ علاقوں میں ہندوستانیوں کی جانب سے مبینہ در اندازی پر نیپالی قائدین کی جانب سے دئیے گئے نا مناسب بیانات پر نیپال کو اس کی تشویش سے واقف کرایا تھا اور کہا کہ ایسی کارروائیاں غلط فہمیاں پید اکرنے کا باعث ہوسکتی ہیں اور دوستانہ باہمی تعلقات کے تعلق سے غلط اداراک پیدا ہوسکتاہے ۔ نیپال میں نئے مسودہ دستور کے خلاف حالیہ ہفتوں میں کئی احتجاج دیکھے گئے لیکن بے چینی نے پیر کو حالات مزید ابتر ہوگئے کیونکہ تشدد میں سات پولیس عہدیدار، ایک پولیس عہدیدار کا دو سالہ لڑکا اور تین احتجاجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ مسودہ دستور قومی پارلیمنٹ (قانون ساز اسمبلی) میں پیش کیا جاچکا ہے جس کا مقصد ایک وفاقی مملکت کے طور پر نیپال کی تشکیل جدید ہے اور نیپال کو سات صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پولیس نے ایس ایس پی لکشمن نیو پا نے کے بشمول ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں کیلالی ضلع سے دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں ایک مسلح گروپ کی جانب سے زندہ جلادیا گیا تھا جب کہ چھ دیگر پولیس ملازمین کو بھی تھا روان نسلی گروپ کی جانب سے شرو ع کردہ احتجاجات کے دوران بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا ۔ کرفیو آرڈر کی خلاف ورزی کے لئے بانکے ضلع سے ایک ہندوستانی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت21سالہ صدام حسین کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ جس کو پولیس ملازمین کو اشتعال دلانے اور کرفیو کے احکامات کی خلاف ورزی کے لیے نیپال گنج سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ مظاہرین نئے دستور کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مجوزہ صوبے کنارہ کش کردہ طبقات کے لئے سیاسی نمائندگی کو یقینی بنانے میں ناکام ہوں گے ۔ احتجاجیوں نے اپریل کے تباہ کن زلزلہ کے بعد جون میں بڑی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے معلنہ وفاقی نظام کے سات صوبوں کے ماڈل کو مسترد کردیا ہے ۔ نیپال کی بڑی پارٹیاں متفق ہیں کہ سات وفاقی ریاستیں ہونی چاہئیں لیکن چھوٹی پارٹیاں اور نسلی گروپس اس تعداد یا ریاستوں کے ڈھانچہ کی مخالفت کررہے ہیں ۔

Protesters clash with police over Nepal constitution

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں