یو این آئی
وسطی جمہوری افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عہدیداروں کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ نے ملک میں تعینات اپنے سفیر جنرل بابا کرگایا کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے بتایا کہ انہوں نے جمہوریہ وسطی افریقہ میں اقوام متحدہ کے سفیر سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے گزشتہ دنوں یو این امن فوج کے عہدیدار پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ایک12سالہ لڑکی کی عصمت دری کی ہے ۔ واضح رہے کہ وسطی جمہوری افریقہ میں امن قائم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی امن فوج کے10ہزار عہدیدار تعینات ہین۔ امن فوج کے عہدیدارون پر الزام ہے کہ انہوں نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔ رواں سال جون میں بان کی مون نے ان الزامات کا جائزہ لینے کے لئے غیر جانبدار پینل کی تشکیل کی تھی ۔ بانکی مون نے اقوام متحدہ کے سفیر کے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ گزشتہ برسوں کے دوران اقوام متحدہ کی فوج کی جانب سے جنسی استحصال کی حالیہ خبروں پر اپنے غم و غصہ اور شرمندگی کا اظہار کرسکوں، میں کوئی بھی اقدام برداشت نہیں کروں گا جو لوگوں کے اعتماد کو خوف سے بدل دے ۔ 2014سے جمہوریہ وسطی افریقہ میں اقوام متحدہ کا مشن جنرل گایا کی سربراہی میں کام کررہا ہے ۔
UN peacekeeping chief in Central African Republic fired
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں