پاکستان اور چین کے مابین دو بلین ڈالر مالیتی معاہدے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-14

پاکستان اور چین کے مابین دو بلین ڈالر مالیتی معاہدے

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان اور چین نے برقی، مواصلات، سماجی خدمات، زراعت، صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں2بلین ڈالر مالیتی 20معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے آج اطلاع دی ۔ معاہدوں پر کل دستخط ہوئے جب کہ چین میں کل دو روزہ چین ، پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کرامے زیانچیانگ فورم اختتام کو پہنچا ۔ اسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان نے اطلاع دی کہ کرامے گورنمنٹ میونسپل آڈیٹوریم میں برقی، مواصلات، زراعت ، صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ چین کی35کمپنیوں کے کنسورشیم کا بھی قیام عمل میں لایا گیا جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا تاکہ سی پی ای سی کو آگے بڑھایا جاسکے ۔ فورم کا آئندہ اجلاس جاریہ سال اکتوبر میں بیجنگ میں منعقد ہوگا ۔ منصوبہ بندی تقری اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال نے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹکنالوجی کے شعبہ میں اشتراک کی تجویز پیش کی جو کہ تاریخی اعلان کا حصہ ہوگا ۔ کہا گیا ہے کہ اس سے دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی تک لے جایاجائے گا ۔ انہوں نے چین کو اپنے ایک مکتوب میں یقین دلایا کہ پاکستان اقتصادی راہداری پر عمل آوری کا عزم کرچکا ہے ۔ میں نے چین کی فرموں کو کھلی دعوت دی ہے تاکہ وہ ہم سے براہ راست ایسی صورت میں رابطہ قائم کریں جب انہیں پاکستان میں کوئی مسئلہ در پیش ہو ۔ ہم راستہ کی تمام رکاوٹوں کو دور کریں گے ۔ سی پی ای سی کا اعلان اس وقت کیا گیا تھا جب چین کے صدر زی جنگ پنگ نے جاریہ سال کے اوائل پاکستان کا دورہ کیا تھا۔46بلین ڈالر کے پراجکٹ سے مغربی چین کو گواڈر بندرگاہ سے بحیرہ عرب میں صوبہ بلو چستان سے مربوط کردے گا۔

Pakistan, China Sign Agreements Worth $2 Billion

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں