ترکی صدر اردگان کا دورہ پاکستان - امت مسلمہ کو در پیش چیلنجز پر تبادلہ خیال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-03

ترکی صدر اردگان کا دورہ پاکستان - امت مسلمہ کو در پیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد
رائٹر
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کے اپنے ایک بہت مختصر دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں شام میں اسلامی ریاست کے خلاف جاری ترک فوجی کارروائیوں اور مسلم امہ کو در پیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاہے۔ اردگان ہفتہ کی شام ایک غیر معلنہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ۔ اسلام آباد میں نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے دو گھنٹے کی ایک ملاقات میں مختلف امور پر باہمی مشورے کئے۔ پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مسلم ممالک کو درپیش چیالنجس پر بھی گفتگو کی ۔ اردگان نے ایک ایسے وقت پر پاکستان کا یہ دورہ کیا، جب ترک افواج ہمسایہ ملک عراق کے شمالی علاقوں میں کردستان ورکز پارٹیPKKکے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے علاوہ شام میں اسلامی ریاست کے خلاف بھی عسکری کارروائیاں کررہی ہیں۔ پاکستان کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان کا مقصد یہ تھا کہ وہ شام میں جاری ترک عسکری کارروائیوں کے حوالے سے اسلام آباد حکومت کا اعتماد حاصل کرسکیں ۔ اس عہدیدار نے مزید کہا کہ انقرہ حکومت کی کوشش ہے کہ اس بارے میں اندونیشیا، ملائیشیا اور پاکستان جیسے ممالک کا اعتماد جیتا جائے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق اردگان، انڈونیشیا کے دورہ کے بعد ہفتے کی شام اسلام آباد پہنچے تھے ، جہاں قریب دو گھنٹے قیام کے بعد وہ اپنے وطن لوٹ گئے۔ یہ امر اہم ہے کہ شام میں ترک فوج کی فضائی کارروائیوں پر مغربی ممالک میں شکوک پائے جاتے ہیں ۔ اردگان کی دائین بازو کی حکومت پر الزام عائد کیاجاتا ہے کہ وہ ایسے جنگجوؤں کے خلاف کارروائیوں میں سست ثابت ہوئی ہے ، جو ترکی کے راستے شام یا عراق جانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

Turkish President Recep Tayyip Erdogan arrived in Islamabad on a short visit to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں