مہاجروں کے حقوق کی پامالی - کارکن اقوام متحدہ سے رجوع ہوں - الطاف حسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-03

مہاجروں کے حقوق کی پامالی - کارکن اقوام متحدہ سے رجوع ہوں - الطاف حسین

کراچی
پی ٹی آئی
متحدہ قومی تحریک کے سربراہ الطاف حسین جنہیں پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیا گیا ہے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ کراچی میں اردو بولنے والے مہاجروں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں اطلاع دینے کے لئے اقوام متحدہ اور ناٹوسے رجوع ہوں ۔ الطاف حسین نے امریکہ کے ڈلاس میں اپنی پارٹی کے19ویں ورکرس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان سے یہ بھی خواہش کی کہ وہ اقوام متحدہ اور ناٹو سے گزارش کریں کہ وہ پاکستان کے نیم فوجی رینجرس کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کو رکوانے کے لئے اپنی فوج بھیجے حسین نے کہا کہ انہیں مہاجر برادری کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں سے مطلع کریں ۔ ایم کیو ایم کراچی کی سب سے بڑی پارٹی سے اور سندھ میں اچھا اثر رکھتی ہے۔61سالہ حسین نے کل دعویٰ کیا تھا کہ ایک وسیع تر بلو چستان اور ایک وسیع تر پنجاب بنانے کے منصوبے ہیں جن کا ہیڈ کوارٹر کراچی ہوگا۔حکومت میں بعض لوگ بے قصور مہاجروں سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپنے ذہنوں میں نئے منصوبے رکھتے ہیں۔

MQM chief asks partymen to approach UN to investigate Karachi bloodsheds

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں