چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ حیدرآباد کے بغیر تلنگانہ بہت پہلے تشکیل پایا تھا۔ حیدرآباد ہی تلنگانہ کی تشکیل میں بہت بڑی رکاوٹ تھی کیوں کہ کوئی بھی نہیں چاہتا تھا کہ بغیر حیدرآباد کے تلنگانہ حاصل کرے ۔ حیدرآباد تلنگانہ کا قلب اور روح ہے ۔ اگر تلنگانہ جلد حاصل ہوجاتا ، حیدرآباد بہت پہلے ترقی پالیتا، چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر راؤ آج حیدرآباد کی ترقی سے متعلق صدر مقام سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزراء ، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کے دوران یہ ریمارک کیا ۔ انہوں نے وزراء ارکان اسمبلی اور عہدیداروں سے کہا کہ اس شہر کی ترقی کے لئے وہ اب تک جدو جہد کرے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ شہر تاخیر ضرور کیا لیکن اس کی ترقی منصوبہ بند طریقہ پر نہیں ہوئی ۔ ہر طرف بے ڈھنگی عمارتیں موجود ہیں ۔ غیر مجاز قبضے اور تعمیرات ہوئیں ہیں ۔ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے بہت کچھ کرنا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ غیر مجاز تعمیرات پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ اسے باضابطہ بنانے کے دوران خوبصورتی کا خیال رکھا جائے ۔ ضرورت محسوس کرنے پر ہی باضابطہ بنایاجائے ورنہ عمارتوں کو ڈھانے میں پس و پیش نہ کیاجائے ۔ ماہران قانون کی خدمات لیتے ہوئے عدالتی چارہ جوئی میں تیزی پیدا کی جائے ۔ ٹی آر ایس کے قائدین اور کارکنوں کو بھی ایک اہم رول ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے شہر سے تعلق رکھنے والے وزراء ، بلدیہ اور واٹر ورکس کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وقتا فوقتا وہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں ۔ قانون اراضی پر عمل آوری پر سختی سے عمل کرے۔ راجیو گاندھی گروہا کلپا پر سختی سے عمل کیاجائے ۔ انہوں نے بلدیہ کے عہدیدارون کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے اس شہر کی شکل بگڑ گئی ۔ جو بھی درخواست دیتا یا نہیں دیتا، آپ تعمیر کی اجازت دے دیتے ہیں۔ شہر میں ایسے کئی عمارتیں ہیں جو بغیر تعمیری اجازت کے کھڑے ہوگئے ہیں۔ آپ کا محکمہ انتہائی بدنام ہوچکا ہے ۔ اب آئندہ سے ایک طریقہ کار کے مطابق تعمیری اجازت نامے جاری کئے جائیں۔ اس اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی ، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ، وزیر آبکاری پٹی پدمار اؤ، وزیر کمر شیل ٹیکسس ست نارائن یادو ، شہر کے ارکان اسمبلی اور بلدیہ واٹر ورکس کے علاوہ حیدرآباد میترو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر بلدیہ کے کچرے کی صفائی کے لئے استعمال ہونے والی آٹو ٹرالی کے نئے ڈیزائن کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ اسے سبز رنگ دیا گیا ہے ۔ گزشتہ مرتبہ آٹو ٹرالی کے معائنہ کے بعد چیف منسٹر نے اس موقع پر بلدیہ کے کچرے کی صفائی کے لئے استعمال ہونے والی آٹوٹرالی کے معائنہ کے بعد چیف منسٹر نے اس میں تبدیلی کا مشورہ دیا تھا ۔ آج ان ٹرالیوں کا معائنہ کیا اور منظوری دے دی۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں