یو این آئی
جاریہ مہینہ میں اپنی نوعیت کے دوسرے واقعہ میں آج سیکوریٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اری سیکٹر میں خطہ قبضہ کے قریب جھڑپ کے دوران ایک پاکستانی عسکریت پسند کو زندہ پکڑا جبکہ اس کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ اری سیکٹر میں جاری آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا ۔ یہ جموں و کشمیر میں جاریہ مہینہ کے دوران زندہ پکڑا جانے والا دوسرا عسکریت پسند ہے ۔ اس سے قبل5اگست کو اودھم پور ضلع میں بی ایس ایف کے قافلے پر ہوئے حملہ کے بعد دیہاتیوں نے پاکستان کے فیصل آباد کے رہنے والے عثمان نوید کو پکڑ کر سیکوریٹی فورسزکے حوالے کردیا تھا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل این این جوشی نے بتایا کہ ہم نے تازہ جھڑپ میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جب کہ ایک جنگجو کو کل ہلاک کیا گیا تھا ۔ ایک جنگجو کو زندہ پکڑا گیا۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کیا اور کہا کہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زندہ پکڑا جانے والا جنگجو پاکستانی شہری ہے جس کی شناخت انہوں نے سجاد عرف ابو عبداللہ ساکن بلو چستان کی حیثیت سے کی ۔ زندہ پکڑا جانے والا جنگجو اس گروپ کا حصہ تھا، جس نے کل اری سیکٹر میں سرحد کے اس پار در اندازی کی تھی ۔ تاہم در اندازی کرنے والے جنگجوؤں کی سیکوریٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ شروع ہوئی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگجو کو پوچھ تاچھ کے لئے سری نگر منتقل کیاجارہا ہے ۔ مہلوک عسکریت پسندوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے اور فوجی کارروائی ہنوز جاری ہے ۔ اری سیکٹر کے قاضی باغ علاقہ میں فوج نے بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ فوج کو اطلاع ملی تھی کہ عسکریت پسندوں کا ایک گروپ یہاں چھپا ہوا ہے ۔ تلاشی مہم کو آج جنگلاتی علاقہ میں توسیع دی گئی ۔ رفیع آباد کے وج موضع میں بھی ایک انکاؤنٹر ہوا جہاں سیکوریٹی فورسس نے محاصرہ کرلیاتھا۔
Another Pakistani militant captured alive, four others killed in North Kashmir encounter
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں