صوفیوں کا نظریہ ہندوستانی اقدار کا اٹوٹ حصہ - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-28

صوفیوں کا نظریہ ہندوستانی اقدار کا اٹوٹ حصہ - مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیراعظم نریندر مودی نے آج صوفی اسکالرس سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ صوفی سنتوں نے جس نظریے کا پرچار کیا وہ ہندوستانی اقدار کا اٹوٹ حصہ ہے لیکن انتہا پسند طاقتیں اسے کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس موقع پر صوفی اسکالرس نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ ذات پات ، فرقہ یا مذہب سے قطع نظر سب کی ترقی کے لئے کام کریں ۔40بریلوی صوفی اسکالرس کے ایک گروپ سے رابطہ کے دوران مودی نے ان سے کہا کہ وہ سوشیل میڈیا کے بشمول مختلف ذرائع کے ساتھ ایسی طاقتوں کا مقابلہ کریں تاکہ انتہا پسندی کی آئیڈیا لوجی ہندوستان میں جڑ نہ پکڑ سکین ۔ وفد کے ارکان نے ان سے کہا کہ وہ مسلمانوں سے رات ربط پیدا کریں ۔ دفتر وزیر اعظم نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ مودی نے کہا کہ ملک کے متنوع اور کثیر ثقافتی معاشرہ کی تشکیل میں صوفی سنتوں کے نظریے کی اقدار کا اہم رول ہے ۔ وزیر اعظم نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکل ڈیولپمنٹ اسکیمات اور پروگراموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ وفد کے ارکان نے وقف املاک کے مسائل اٹھائے جس پر مودی نے کہا کہ وہ ان کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوفی تہذیب اور موسیقی کو ہر ریاست میں فروغ دینا چاہئے ۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ اسلام نفرت انتہا پسندی کی تعلیم نہیں دیتا ۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ مسلمانوں میں اس بارے میں بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے کہ داعش اور القاعدہ اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے ۔ وفد میں صدر و بانی کل ہند علماء و مشائخ بورڈ سید محمد اشرف کچھوچھوی ، صدر نشین مخدوم اشرف مشن کولکتہ سید جلال الدین اشرف، شجادہ نشیں درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیائ، سید احمد نظامی ، جنرل سکریٹری کل ہند مسلم اسکالرس اسوسی ایشن شیخ ابو بکر احمد اور درگاہ حضرت معین الدین چشتیؒ کے عہدیدار سید مہدی چشتی شامل تھے ۔

Sufi ideology integral part of Indian ethos, says Modi in meeting with Muslim religious scholars

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں