سندر پچائی - گوگل کے نئے سی ای او - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-12

سندر پچائی - گوگل کے نئے سی ای او

Sundar-Pichai-Google-new-CEO
نیویارک
پی ٹی آئی
گوگل کی ساخت اور انتظامیہ میں ردو بدل کے دوران ہندوستانی نژاد سندرپچائی کو کمپنی کا نیا چیف اکزیکٹیو آفیسر( سی ای او ) نامزد کیا گیا ہے ۔ گوگل کے شریک بانی لاری پیج نے ایک نئی سرپرست کمپنی الفابیٹ(ALPHABET) کی تشکیل عمل میں لاتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ گوگل اب الفابیٹ کا ایک حصہ ہوگی ۔ پیج نے ایک بلاگ پوسٹ میں الفا بیٹ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس کمپنی کے سی ای او اور گوگل کے شریک بانی سرجئی برین اس کے صدر ہوں گے۔43سالہ پچائی، چینائی میں پیداہوئے تھے ۔ پیج کے مطابق گوگل کے عملہ میں تخفیف کی جائے گی جس کا مقصد اسے مزید صاف و شفاف بنانا اور دائرہ احتساب میں لانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پچائی نئی ساخت کی حامل کمپنی کا کلیدی حصہ ہوں گے اور اس کے سبب ہمیں گوگل میں غیر معمولی مواقع پر توجہ مرکوز رکھنے کی سہولتیں حاصل ہوں گی ۔ سندر پچائی گزشتہ سال اکتوبر سے ہی ترقی کی منازل طے کررہے ہیں اور انہوں نے ہماری انٹر نیٹ تجارت کے لئے مصنوعاتی اور انجینئرنگ ذمہ داریاں بخوبی سنبھالی ہیں ۔ میں ہنر مند پچائی کو اس عہدہ کے لئے نامزد کرتے ہوئے فخر و مسرت محسوس کررہا ہوں۔

Sundar Pichai: Meet Google's new CEO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں