بہار کے عوام سے وزیر اعظم کے کھوکھلے وعدوں پر بھروسہ نہ کرنے کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-31

بہار کے عوام سے وزیر اعظم کے کھوکھلے وعدوں پر بھروسہ نہ کرنے کی اپیل

پٹنہ
پی ٹی آئی، یو این آئی
اپوزیشن جماعتوں کے تمام اعلیٰ قائدین نے سوابھیمان ریالی سے خطاب کے دوران نریندر مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے شو بازی کے سوا حقیقی معائنوں میں کچھ بھی عملی طور پر نہیں کیا ۔ منریگا جیسی سماجی سیکوریٹی اسکیمس کے علاوہ کئی اسکیموں کو متعارف کرکے حکومت نے صرف اپنا ڈھنڈورا پیٹنے کی کوشش کی ہے۔ سوابھیمان ریالی سے جے ڈی یو، آر جے ڈی اور ایس پی کے علاوہ سونیا گاندھی نے بھی بیک آواز کہا کہ مودی حکومت نے اپنی میعاد کا ایک چوٹھائی حصہ گزاردیا ہے تاہم اب تک اس نے صرف شو بازی سے کام لیا اور حقیقی معنوں میں عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ۔ اس حقیقت سے ہم سے زیادہ آپ سب واقف ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی زیر قیادت حکومت کو اپنے وعدوں میں تکمیل میں ناکامی کے لئے ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ایک کروڑ افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جب کہ انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے حکومت میں ملازمتوں کے مواقع اور بھی محدود کردیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی سیکوریٹی اسکیمات خصوصی طور پر منریگا میں بھی ملازمتوں میں تخفیف کی گئی ہے۔ ڈی این اے ریمارکس کے لئے مودی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے بہار کے شہریوں اور باشندوں کو نہ صرف رسوا کیا ہے بلکہ بہا رکے عوام کی شبیہ بھی بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔ بعض افراد کو بہار کو طنز کا نشانہ بنانے میں بڑا مزا آتا ہے اور جب بھی کوئی موقع ان کے ہاتھ لگ جائے تو اس پر ڈی این اے جیسے تبصرہ کرنے سے بھی نہیں چکتے ۔ وہ تہذیب اور کلچر کو بھی نشانہ بناتے ہیںن۔ حتی کہ وہ بیمار و کہنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ لینڈ بل کی میعاد گزرنے کی اجازت دینے سے متعلق حکومت کے فیصلہ پر گاندھی نے کہا کہ مودی کو عوام کی خواہشات کے آگے گھٹنے ٹیکنے ہی پڑے اور آرڈیننس سے دامن چھڑانے پر مجبور ہونا پڑا ۔ مودی حکومت در حقیقت مخالف کسان حکومت ہے اور وہ کاشتکاروں کی اراضی حاصلکر کے اسے اپنے دولت مند احباب کے درمیان تقسیم کردینے کے خواہاں ہیں ۔ ہم نے پارلیمنٹ میں کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کی جدو جہد میں ایک لمحہ بھی نہیں گنوایا۔ بالآخر حکومت کو ہمارے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ شہ نشین پر اس وقت چیف منسٹر بہار نتیش کمار آر جے ڈی چیف لالو پرساد، جے ڈی یو چیف شرد یادو اور ایس پی لیڈر شیو پال یادو کے علاوہ دیگر کئی قائدین بھی موجود تھے۔ صدر کانگریس نے بعض فوجیوں اور نیم فوجی دستوں کے ارکان کی ہلاکتوں کے پس منظر میں حکومت کے موقف پر بھی سوالیہ نشان لگایا ۔ انہوں نے اس موقع پر سرحد کے اس پار سے فائرنگ میں سیولینس کی ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان پر بڑے لمبے لیکچر دیا کرتے تھے۔ اب جب کہ سرحد پر ہمارے جوان ہلاک ہورہے ہیں اور لوگوں کو بے دریغ حملہ ہورہا ہے ، ایسے حالات میں مودی حکومت پاکستان سے متعلق پالیسی کی وضاحت سے کیوں گریز کررہی ہے ۔ عوام واضح طور پر حکومت کے موقف کی تشریح طلب کرتے ہیں۔ انہوں نے این ایس اے سطح حالیہ بات چیت کی تنسیخ کے حوالہ سے یہ بات کہی۔ مودی کو معاشی بحران کے لئے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ افراط زر کی سطح میں بلندی در حقیقت ان کی غلطیوں کا نتیجہ ہے ۔افراط زر میں اضافہ ہورہا ہے اور ہماری کرنسی کی قدر میں گراوٹ آتی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے عوام سے کرپشن سے آزاد ملک کو کھوکھلا اور جھوٹا وعدہ کیا تھا۔ ریاست میں ترقی کے لئے انہوں نے آر جے ڈی چیف لالو پرساد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ریاست کی معاشی حالت بہتر بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ کانگریس نے ہمیشہ پالیسی سازی کو منظوری دی۔ لالو پرساد نے بھی اس سلسلہ میں اہم رول ادا کیا ہے کہ تاہم ریاست کو اس سے بہت زیادہ کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر نتیش کمار نے حصول اراضی آرڈیننس کے غیر کارکرد ہوجانے سے متعلق حکومت کے فیصلے پر حرف زنی کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن مسرتوں سے بھرا دن ہے۔ آض یہ مودی کے من کی بات نہیں تھی بلکہ وزیر اعظم کے بجائے یہ ملک کے عوام کے من کی بات تھی جس کے تحت آرڈیننس کو غیر کارکرد ہوجانے کا موقع دیا گیا ۔ چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ ریاست بہار کے عوام کو لوک سبھا کے دوران بی جے پی نے گمراہ کیا۔ تاہم ریاست کے عوام اس بار ان کے کھوکھلے وعدوں کے جال کا شکار نہیں ہوں گے ۔ جے ڈی یو ۔ آر جے ڈی ۔ کانگریس۔ ایس پی اتحاد کو منگل راج پاٹIIقرار دیتے ہوئے لالو پرساد یادو نے کہا کہ بی جے پی ہندو و مسلمانو کے درمیان کشیدگی پید اکرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مودی کے جانب سے جنگل راج کے تبصرہ کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کے ناپاک عزائم سے بخوبی آگاہ ہوں ۔ مودی نے ہمیں جنگل رات پارٹIiقرار دیا جب کہ حقیقی معنوں میں منگل راج پارٹIIہے ۔ آر جے ڈی سر براہ نے کاسٹ پر مبنی مخدود شماری کے نتائج کے اعلان پر زوردیتے ہوئے کہا کہ حکومت اب ان افراد کا کاسٹ ظاہر کرے جو اراضی سے محروم ہیں ۔ سرکاری مردم شماری سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ دیہاتوں میں ہر تیسرا خاندان زمین سے محروم ہے۔ اب ایسے افراد کو کس خانہ میں ڈالا جائے گا ۔ حکومت اس کا اظہار کرنے سے کیون دامن بچا رہی ہے ۔ یو این آئی کے بموجب صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آئندہ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل وسیع تر اتحاد کی مشترکہ مہم کا آغاز کیا ۔ اسی دوران انہوں نے عوام سے وزیر اعظم نریندر مودی کے کھوکھلے وعدوں پر بھروسہ نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی بہت سے وعدے کرچکے ہیں جو ہنوز تکمیل طلب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوجوانوں کو ہر سال ملازمت فراہم کرنے سے متعلق نریندر مودی کا وعدہ ہواؤں میں تحلیل ہوگیا ۔ انہوں نے مرکزی حکومت میں ہر طرح کی بھرتی پر پابندی عائد کردی ہے ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ مرکز میں یوپی اے حکومت نے منریگا متعارف کرایا تھا جس کا مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمت فراہم کرنا تھا ۔ تاہم نریند ر مودی حکومت کے اقدامات اور فنڈ میں تخفیف کی وجہ سے اسکیم کا مقصد ہی خبط ہوگیا ۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کانگریس نے نریندر مودی حکومت کو حصول اراضی بل واپس لینے پر مجبور کردیا تھا۔
ڈی این اے نمونہ جمع کرانے کے 80 کاؤنٹرس
دریں اثنا پٹنہ سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب جنتادل یو نے سیکولر اتحاد کی ایک ریالی میں شرکت کے لئے آنے والے افراد کا ڈی این اے نمونہ حاصل کرنے کے لئے گاندھی میدان کے اطراف80کاؤنٹرز قائم کیے ہیں ۔ آج کی ریالی شبدواپسی الفاظ واپس لینے کی مہم کا ایک حصہ ہے ۔ کاؤنٹرس جے ڈی یو ورکرس کے زیر انتظام ہیں جو خواہشمند افراد کو ایک لفافہ فراہم کررہے ہیں جس میں ایک پلاسٹک موجود ہے ۔ افراد اس پاؤچ میں اپنے بال اور ناخن کے نمونے جمع کروا رہے ہیں ۔ لفافہ پر وزیر اعظم کا نام اور پتہ7ریس کورس روڈ مندرج ہے ۔ علاوہ ازیں اس پر ایک کالم بھی بنا ہے جس میں ڈی این اے ٹسٹ کرانے کے خواہشمندوں کے لئے اپنا نام اور مقام پیدائش لکھنا ضروری ہے۔ روئے لفافہ پر یہ بھی تحریر ہے کہ مجھے بہاری ہونے پر فخر ہے اور میرا ڈی این اے نقائص سے پاک ہے تاہم آپ کو(وزیر اعظم) اس میں کوئی شک و شبہ ہو تو آپ میرے ڈی این اے کی جانچ کرواسکتے ہیں ۔ صدر آر جے ڈی ، لالو پرساد نے بھی گاندھی میدان میں سوابھیمان ریالی سے قبل ایک ٹوئٹ سے اس جانب اشارہ کیا تھا ۔ لالو پرساد یادو نے ٹوئیٹر سائٹ پر تحریر کیا کہ آج بہار کے باشندے بی جے پی پر یہ واضح کردیں کہ وہ ٹکاؤ، پائیدار، مستحکم ہیں ، بکاؤ قابل فروخٹ نہیں ۔ ہمارے ڈی این اے میں اچھے سنسکار ہیں۔ ہم مہذب اور خوش اخلاق ہیں ۔ شبد واپسی مہم یا چیف منسٹربہار نتیش کمار نے شروع کی جس کا مقصد نریندر مودی کے خلاف ان کے تلخ اور چبھن پیدا کرنے والے الفاظ کا استعمال تھا ۔ 25جولائی کو مظفر پور میں ایک ریالی کے دوران نریند رمودی نے نتیش کمار کی بدلتی ہوئی سیاسی وابستگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاید یہ ان کے ڈی این اے میں کسی مسئلہ ک نتیجہ ہے ۔ بہار میں سال رواں کے اختتام تک اسمبلی انتخابات مقرر ہیں اور اسی پس منظر میں نتیش کمار نے اس چبھن بھرے فقرے کو افتخار بہار سے مربوط کردیا ہے اور پارٹی نے11اگست سے عوام کا ڈی این اے نمونہ جمع کرنا شروع کردیا ہے ۔ نشانہ 50لاکھ نمونہ حاصل کرنے کا ہے۔ جے ڈی یو ترجمان ایم ایل سی نیرج کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام حاصل اور جمع شدہ نمونوں کو وزیر اعظم کے نام اور پتہ پر روانہ کردیا جائے گا تاکہ وہ بہار کے باشندوں کا ڈی این اے ٹسٹ کروا کر یہ معلوم کرلیں کہ یہ نقائص سے پاک ہیں ۔

Sonia, Nitish & Lalu slam PM for 'hollow promises'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں