بہار میں عظیم سیکولر اتحاد - نشستوں کی تقسیم پر مفاہمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-13

بہار میں عظیم سیکولر اتحاد - نشستوں کی تقسیم پر مفاہمت

پٹنہ
پی ٹی آئی، یو این آئی
اپنے اتحاد کی تصویر پیش کرتے ہوئے جنتا دل یو راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کانگریس ، نے آج عظیم سیکولر اتحاد کی تشکیل کے لئے اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ ماہ اکتوبر، نومبر میں منعقد شدتہ بہار اسمبلی کے انتخابات کے لئے آج نشستوں کی تقسیم پر اتفاق رائے کا اعلان کیا ۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو اور کانگریس کے جنرل سکریٹری سی پی جوشی کی موجودگی میں آج یہاں پریس کانفرنس میں عظیم اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر اتفاق رائے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں جے ڈ ی یو اور آر جے ڈی فی کس100،10نشستوں پر انتخاب لڑے گی ، جب کہ کانگریس 40نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گی ۔ نتیش کمار نے کہا کہ 243رکنی بہار اسمبلی کی بقیہ تین نشستوں کے لئے ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ جے ڈی یو، آر جے ڈی اور کانگریس کے اس وسیع تر اتحاد میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی) انڈین نیشنل لوک دل ، سماج وادی پارٹی ، اور جنتادل ایس ، بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وسیع تر اتحاد ایک اقل ترین مشترکہ پروگرام بھی بنائے گا جس کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اتحاد نے اسمبلی انتخابت کے لئے مشترکہ طور پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی منصوبہ کے تحت آئندہ 30اگست کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں، بہار سوابھیمان ریلی منعقد کی جائے گی، جس میں تینوں پارٹیوں کے قائدین شریک ہوں گے ۔ اس موقع پر آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا کہ وسیع تر اتحاد میں نا اتفاقی کے تعلق سے حریف پارٹیاں غلط پروپیگنڈہ کررہی تھیں لیکن آج اس کا پردہ فاش ہوگیا۔ بہار میں اب وسیع تر اتحاد کے ٹھوس شکل اختیار کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 30اگست کو گاندھی میدان میں نریندر مودی کی اب تک ہونے والی تمام ناکام ریالیوں اور ان کی طرف سے بہبار کی توہین کا جواب دیا جائے گا۔ اس کے بعد ڈویژوں کی سطح پر بھی وسیع تر اتحاد کی طرف سے مشترکہ ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔لالو پرساد یادو نے کہا کہ نتیش کمار اور ان کے درمیان کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے اور اگر کوئی اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ دونوں اس سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب جب وہ ایک ساتھ ہیں تو وہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو ننگے پاؤں ناگپور پہنچادیں گے ۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور پارٹی کی بہار اکائی کے انچارج سی پی جوشی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمانی جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں فرقہ پرست قوتوں کو روکنے کے لئے یہ اتحاد قائم ہوا ہے ،جو ایک عظیم الشان اتحاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آمریت رجحان سے نہیں ہوسکتی ہے ۔ سب کو ساتھ لے کر ہی ملک کی ترقی ہوسکتی ہے ۔ بہار اسمبلی انتخابات اس آمریت پسند رجحان کا اصل امتحان ثابت ہوں گے۔ مسٹر جوشی نے کہا کہ30اگست کی ریلی میں کانگریس بھی حصہ لے گی ۔ جب ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا اس ریلی میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی بھی حصہ لیں گے تو انہوں نے کہا کہ ان کے بارے میں اطلاع بعد میں دی جائے گی۔ یہ پارٹی کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔

Secular alliance for Bihar polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں