علاحدگی پسند کشمیری قائد یسین ملک گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-13

علاحدگی پسند کشمیری قائد یسین ملک گرفتار

سری نگر
آئی اے این ایس
علاحدگی پسند قائد یسین ملک کو چہار شنبہ کے روز اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع جارہے تھے جہاں سیکوریٹی فورسس کے ہاتھوں ایک نوجوان کا گزشتہ روز قتل ہواگیا۔ پولیس نے یہ بات کہی ۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین کو ان کے کئی پارٹی کارکنوں کے ساتھ سری نگر سے چار کلو میٹر دور پنڈریتھان میں حراست میں لے لیا گیا ۔ واضح رہے کہ23سالہ بلا ل احمد بھٹ جو موضع پلوامہ کے پدگام پورہ کا ساکن تھا، منگل کے روز اس وقت ہلاک ہوگیا جب سیکوریٹی فورسس نے احتجاجیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کردی ۔ قبل ازیں فائرنگ کے تبادلہ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے ۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ جے کے ایل ایف صدر مقتول نوجوان کے خاندان سے اظہار یگانگت کرنے جارہے تھے۔ علاحدگی پسند قائدین نے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاجا چہار شنبہ کو بند کا اعلان کیا تھا۔ ملک کو سٹی پولیس اسٹیشن لایا گیا۔

Separatist leader Yasin Malik arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں