سعودی شخص کی کاوش - پاکستانی خاندان ہم وطن سے قصاص نہ لینے پر راضی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-21

سعودی شخص کی کاوش - پاکستانی خاندان ہم وطن سے قصاص نہ لینے پر راضی

عفیف
(اردو نیوز، سعودی عرب)
عفیف کمشنریٹ کے ایک سعودی باشندے کی مخلصانہ مساعی کی بدولت ایک پاکستانی گردن زدنی کی سزا سے بچ گیا ۔ بد ر بن عمیرہ نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ تقریبا دو برس قبل یہاں عفیف میں پانچ پاکستانیوں کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی ۔ اسی میں ایک پاکستانی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا ۔ بغدے کی ضرب سے سر پر شدید چوٹ آئی تھی، اسپتال میں داخل کردیاگ یا تھا تاہم زخم کی تاب نہ لاکر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ حملہ آور فرار ہوگیا تھا لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر کے عدالت میں جرم ثابت ہوجانے پر اسے گردن زدنی کی سزا کا حکم سنا دیا گیا تھا ۔ ابن عمیرہ نے بتایا کہ اسے ایک پاکستانی سماجی شخصیت سے پتہ چلا کہ مقتول کے ماموں اور سگا بھائی مملکت میں مقیم ہیں ۔ فورا ہی اس نے دونوں کو اپنے گھر مدعو کیا۔ اسلامی رواداری کی تعلیمات پیش کرکے اور خوشامد کر کے انہیں خون بہا پر راضی کرلیا۔ مقتول کے اعزہ نے دس لاکھ ریال کے بدلے قصاص کے حق سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ ابن عمیرہ کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس طرح ایک پاکستانی شہری کو نئی زندگی مل جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں