حج میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی - نائب الملک نائف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-21

حج میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی - نائب الملک نائف

جدہ
سعودی پریس ایجنسی (واس)
نائب خادم حرمین شریفین شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے انتباہ دیا ہے کہ حج کے موسم میں بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی ۔ وہ اعلی حج کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ارکان سے کطاب کررہے تھے۔ اجلاس نائب الملک کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ انہوں نے آغاز میں کمیٹی کے ارکان کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچایا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شاہ سلمان کی شدید خواہشہے کہ ضیوف الرحمن کو بہترین خدمات اور سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اسلام کا پانچواں رکن حج انتہائی سہولت، آسانی اور سکون و اطمینان کے ساتھ ادا کرسکیں ۔ شہزادہ محمد بن نایف نے اس موقع پر تاکید یہ بھی کی کہ سعودی عرب عظیم اسلامی پیغام کو شایان شان طریقے سے پہنچانے میں ادنی فروگزاشت سے کام نہیں لے گا ۔ اسلامی فریضے کے لئے اس احساس کے ساتھ کام کیاجائے گا کہ اللہ تعالیٰ نے سعودی عرب اور اس کے قائدین کو یہ اعزاز بخشا ہے لہذا حج کی ادائیگی میں سہولتیں احسن طریقے سے مہیا کی جائیں گی۔ نائب الملک نے حج اور عازمین سے تعلق رکھنے والے تمام ریاستی اداروں و محکموں خصوصاً سیکوریٹی فورسز کے اداروں کی کامل تیاری پر پسندیگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیکوریٹی ادارے ضیوف الرحمن کی سلامتی اور امن و سکون انتہائی حد تک فراہم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے ایک کئے ہوئے ہیں ۔ نائب الملک نے توجہ دلائی کہ اگر عازمین حج کی سلامتی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق کرنے کی کوشش کی گئی یا امن و امان کے منافی واقعات یا تصرفات سامنے آئے تو ان سے پختہ عزم، آہنی ہاتھ اور فیصلہ کن انداز میں نمٹا جائے گا ۔ نائب الملک نے پر عزم لہجے میں کہا کہ سعودی عرب نے حج کو اس کی صحیح ڈگر سے ہٹانے کی کسی بھی کارروائی یا کسی بھی عمل کو کسی بھی قیمت پر نہ کبھی برداشت کیا ہے اور نہ کبھی برداشت کرے گا ۔ اسلام کے عظیم الشان پانچویں رکن کے شعائر کی ادائیگی کے وقت مقررہ قواعد و ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی سے انتہائی فیصلہ کن انداز میں نمٹا جائے گا ۔ انہوں نے عازمین حج سے پر زور اپیل کی کہ وہ مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف رہیں اور ضیوف الرحمن کے جذبات کو اذیت پہنچانے والے اور حج کے پاکیزہ ماحول کو خراب کرنے اور اسلامی تعلیمات کے منافی نعرے بازیوں اور سر گرمیوں سے دور رہیں اور خود کو عبادت کے لئے یکسو رکھیں ۔ اعلی حج کمیٹی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر ساعد الحارثی نے یہ بتاتے ہوئے واضح کیا کہ اجلاس کے شرکاء نے ایجنڈے میں درج موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں یہ معاملہ بھی زیر بحث آیا کہ شاہی ہدایت کے مطابق ایسے سرکاری ادارے جو مشاعر مقدسہ میں حجاج کو براہ راست خدمات پیش نہیں کرتے وہ وہاں سے اپنے دفاتر جلد از جلد منتقل کرلیں۔ علاوہ ازیں منی کے محدود رقبے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے متبادل ممکنہ طور طریقے نیز حج موسم کے دوران ضیوف الرحمن کے خدام کی ضرورتیں نیز البجرہ روڈ اور الحرمین روڈ سے سفر کرنے والو کے لئے جددی طرز کی خدمات کی فراہمی نیز حاجیوں کی طرح معتمرین کے لئے بری ٹرانسپورٹ جیسے امور بھی زیر بحث آئے ۔ حرمین شریفین ایکسپریس ٹرین سے متعلق نئے معاملات اور امسال حج اور عازمین سے رکھنے والے کئی موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی ۔ ان تمام امور کی بابت شاہی ہدایات کے دائرہ میں مناسب سفارشات اور قرار دادیں منظور کی گئیں۔

decisive action against the unrest during hajj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں