ثانیہ مرزا کو کھیل رتن ایوارڈ - دیگر 17 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-30

ثانیہ مرزا کو کھیل رتن ایوارڈ - دیگر 17 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ

نئی دہلی
یو این آئی
ملک کے باوقار کھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن کو لے کر اٹھے تنازع کے درمیان دنیا کی نمبرایک ڈبلز ٹینس کھلاڑی ثٖانیہ مرزا ہفتہ کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے یہ ایوارڈحاصل کرکے بالآخر کھیل رتن بن گئیں ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے راشٹرپتی بھون کے خوبصورت دربار ہال میں منعقد قومی کھیل ایوارڈ کی تقریب میں ثانیہ کو کھیل رتن سے نوازا جب کہ دیگر17کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ پیش کئے گئے ۔ صدر جمہوریہ نے اس کے ساتھ درون آچاریہ، دھیان چند، قومی کھیل حوصلہ افزائی ایوارڈ اور تینزنگ نورگے ایوارڈ بھی پیش کئے ۔ مرکزی وزارت کھیل نے ثانیہ کے نام کی کھیل رتن کے لئے سفارش کی تھی اور پھر اس افسانوی کھلاڑی کو اس ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا گیا تھا لیکن لندن پیرالمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ہائی چمپر ایچ این گریشا کی درخواست پر کرناٹک ہائی کورٹ نے ثانیہ کو کھیل رتن دینے پر روک لگادی تھی ۔ اس کے باوجود وزارت کھیل نے واضح کیا کہ ثانیہ کو کھیل رتن مل جائے گا۔ثانیہ مرزا اس ایوارڈ کو لینے کے لئے خصوصی اجازت لے کر امریکہ میں یو ایس اوپن سے جمعہ کو دہلی پہنچی تھیں اور انہوں نے ایوارڈ یافتہ کھلاڑیوں کے لئے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں اسی دن شام کو ہوئے رات کے کھانے اور اگلے دن ہفتہ کی صبح ہاکی کے جادو گر میجر دھیان چند کے اعزاز میں منعقد پروگرام میں حصہ لیا ۔ ثانیہ نے جیسے ہی یہ ایوارڈ قبول کیا، مکمل دربار تالیوں کی گڑ گڑاہٹ سے گونج اٹھا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کھیل سربانند سونو وال بھی موجود تھے ۔ اس اعزاز کو قبول کرنے کے ساتھ ہی ثانیہ کھیل رتن بننے والی دوسری ٹینس کھلاڑی بن گئیں ۔ ثانیہ سے پہلے لینڈر پیس کو1996-97میں کھیل رتن ملا تھا ۔ ثانیہ نے تالیوں کی گڑ گڑاہٹ کے درمیان یہ باوقار ایوارڈ قبول کیا ۔ ثانیہ کا یہ تیسر ابڑا اعزاز ہے ۔ انہیں2004میں ارجن ایوارڈ اور 2006میں پدم شری سے نوازا گیا تھا ۔ ایوارڈ کی تقریب میں باکسر مندیپ جانگڑا ، کرکٹر روہت شرما روور سورن سنگھ اور خاتون پہلوان ببیتا کماری موجود نہیں ہوسکے ۔ جانگڑا اس وقت بینکاک میں ہیں جب کہ روہت سری لنکا کے کولمبو میں ہندوستان کے تیسرے ٹیسٹ میں مصروف ہیں۔ ببیتا عالمی چیمپئن شپ کے لئے امریکہ کے لاس ویگاس گئی ہوئی ہیں ۔ ان تمام کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا تھا ۔ ریواولمپکس کے لئے کوالیفائی کرچکے اسٹار شوٹر جیتو رائے ، ہندوستانی ہاکی کی دیوار گول کیپر پی آر شر یجیش، پہلوان بجرنگ ، کھلاڑی ایم آر پووما، بیڈ منٹن کھلاڑی کندی ابیی سری کانت اور جمناسٹ دیپا کرما کر سمیت17کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ پیش کیا گیا۔ کھیل رتن میں ساڑھے سات لاکھ روپے کی انعامی رقم کے علاوہ سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔ ارجن ایوارڈ میں پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی ۔ ورون اچاریہ اور دھیان چند ایوارڈ میں بھی پانچ پانچ لاکھ روپے انعام کی رقم فراہم کی گئی ۔ قومی کھیل کی حوصلہ افزائی ایوارڈ میں سر ٹیفکیٹ اور ٹرافی دی گئیں۔ نمایاں جرات کے لئے تینزنگ نورگے ایوارڈ رونما سنہا اور جوت سنگھ ، ونگ کمانڈر پرم ویر سنگھ ، لیفٹنینٹ کرنل(ریٹائرڈ) ستندر ورما اور کرنل ریٹائرڈ ستیش چندر ورما کو پیش کیا گیا ۔ ارونما ماؤنٹ ایورسٹ کو فتح کرنے والی پہلی معذور خاتون ہیں اور جب وہ ایوارڈ لینے پہنچیں تو تقریب میں سب سے زیادہ تالیاں ان کے لئے بجیں ۔ پٹیالہ کے پنجاب یونیورسٹی کو2014-15کے لئے مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی پیش کی گئی ۔ اس کے علاوہ قومی کھیل حوصلہ افزائی بھی فراہم کئے گئے ۔

قومی کھیل ایوارڈ کی فہرست :
راجیو گاندھی کھیل رتن: ثانیہ مرزا، ٹینس ،
ارجن ایوارڈ
سندیپ کمار(تیر اندازی)، ایم آر پووما( ایتھلیٹکس)، کندامبی سری کانت ( بیڈ منٹن) مندیپ جانگڑا( باکسنگ)، روہت شرما( کرکٹ)، دیپا کرماکر(جمناسٹک)، پی آر شریجیش(ہاکی)، منجیت چھلر( کبڈی)، ابھیلا شامھا ترے(کبڈی) سورن سنگھ( روونگ)، انوپ کمار یاما( رولر اسکیٹنگ)،جیتو رائے(شوٹنگ)، ایس ستیش کمرا) ویٹ لفٹنگ)، بجرنگ( کشتی)،ببیتا کماری( کشتی)، یمنم ستھوی دیوی( ووشو) ، شرت ایم گایکواڑ(پیراسوئمنگ) ، دروناچاریہ: کوچ انوپ سنگھ( کشتی)، نول سنگھ( پیرالمپک کوچ) ، ہر بنس سنگھ(ایتھلیٹکس) ، سوتنترراج سنگھ) باکسنگ)، اور نہار امین( تیراکی)، دھیان چند ایوارڈ: رومیو جیمز(ہاکی) ، شیو پرکاش مشرا(ٹینس)، ٹی پی پی نائر( والی بال)۔ تینزنگ نورگے ہمت ایوارڈ: ارونما سنہا اور جوت سنگھ ، ونگ کمانڈر پی وی سنگھ، لیفٹننٹ کرنل(رٹائرڈ) ستندرورما (ایئر) اور کرنل رٹائرڈ ستیش چندرورما۔ مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی: پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ۔

Sania Mirza conferred with Rajiv Gandhi Khel Ratna award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں