مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ - آر ایس ایس کو تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-30

مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ - آر ایس ایس کو تشویش

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مردم شماری میں مذہب پر مبنی اعداد و شمار کے مطابق مسلم آبادی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر نے سوال کیا کہ آیا یہ رجحان بھارت کے اسلامی کرن کی ایک بڑی سازش ہے ۔ جریدہ کے اداریہ میں اس کے ساتھ ساتھ سکھوں اور بدھسٹوں کی تعداد میں کمی کو تشویش ناک بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جب کبھی دیسی مذاہب کے ماننے والے کم ہوں علیحدگی پسند رجحانات میں اضافہ ہوا۔ اداریہ میں اس کی اصلاح کی ٹھوس پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اداریہ میں لکھا گیا کہ ہندوستان ہندوؤں اور مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ میں عدم توازن گزشتہ تین دہوں میں بڑھ رہا ہے ۔ مسلمانوں کے تناسب میں1981سے1991اور1991سے2001کے درمیان0.8فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اداریہ میں کہا گیا کہ بھارت میں2050تک مسلمانوں کی آبادی311ملین ہونے کی توقع ہے جو مجموعی عالمی آبادی کا11فیصد ہوگا۔ اس سے ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی کا حامل ملک بن جائے گا۔ اداریہ میں کہا گیا کہ جب تک ہم اس مردم شماری کے ذریعہ سامنے آنے والے مسائل کو قومی تشویش کے معاملہ کی حیثیت سے قبول نہیں کریں گے اور اس سے نمٹنے کے لئے ٹھوس پالیسی اقدامات نہیں کریں گے مردم شماری کا پورا عمل محض ایک رسم ہوگا۔ اداریہ میں کہا گیا کہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ کی دو وجوہات ہوسکتی ہین جو غیر قانونی نقل مکانی اور تبدیلی مذہب ہے ۔ اداریہ میں کہا گیا کہ مغربی بنگال اور آسام میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ غیر قانونی نقل مکانی کا نتیجہ ہوسکتا ہے اور جب کہ دوسرے معاملات میں اس کا تعلق تبدیلی مذہب سے ہوسکتا ہے ۔

Muslim population growth worries RSS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں